تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 701 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 701

تاریخ احمدیت جلد ۵ فصل پنجم 673 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ چوہدری عبد الواحد صاحب کی قومی وملی خدمات اخبار "اصلاح" کے ضمن میں چوہدری عبد الواحد صاحب کا اجمالاً تذکرہ آچکا ہے اب ہم ذرا تفصیل سے بتاتے ہیں کہ اپریل ۱۹۳۶ء میں مدیر اعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے کیسی شاندار خدمات انجام دیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے بنصرہ العزیز نے آپ کو " اصلاح" کی ادارت سپرد کرتے ہوئے جو قیمتی نصائح فرما ئیں ان میں ایک نصیحت یہ تھی کہ کشمیر کے طول و عرض میں مختلف علاقوں کا سفر کریں اور کشمیر کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے علاوہ ان کے حالات اخبار میں شائع کرا ئیں 1+ چنانچہ آپ نے قیام کشمیر کے دوران ریاست کے چپہ چپہ کا (اکثر) پیدل سفر کر کے مسلمانان ریاست کے اندر ذہنی و اسلامی انقلاب برپا کیا اور ان کی مشکلات کا تفصیل سے جائزہ لے کر ان کو اخبار اصلاح" کے ذریعہ سے حکومت اور عوام دونوں تک پہنچایا۔اس خدمت میں آپ کے رفقاء میں سے خواجہ عبد الغفار صاحب ڈار مولوی فاضل محمد امین صاحب قریشی اور خواجہ غلام رسول صاحب بھی ۱۹۴۷ء کے آخر تک برابر شریک رہے۔ان سب مجاہدوں کی کوششوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ سرکاری ملازم جو عوام پر ظلم و تشدد کرنے کے خوگر تھے اخبار اصلاح سے لرزنے اور ان شکایات کے تدارک پر متوجہ ہونے لگے بر کیف حضور کی اس قیمتی ہدایت کا اہل کشمیر کو بے حد فائدہ پہنچا اور ریاست بھر میں اس امتیازی خصوصیت کے باعث اخبار ” اصلاح " کی دھوم مچ گئی۔بعض دوستوں نے آپ کو مشورہ دیا کہ ایک کامیاب صحافی ہونے کی حیثیت سے آپ کو پیدل چلنے کی بجائے بڑے ٹھاٹھ باٹھ سے سفر کرنا چاہئے بلکہ سرینگر کے ایک اخبار کے مدیر نے کہا کہ جس رنگ میں آپ لوگ سفر کرتے ہیں یہ صحابہ اور مجاہدوں کے لئے تو درست تھا مگر ایک اخبار کے ایڈیٹر کے لئے یہ ٹھیک نہیں اخبار کے مدیر کو تھوڑی سی مکاری بھی کرنی پڑتی ہے تب جاکر کام چل سکتا ہے چنانچہ انہوں نے بعض واقعات بھی بیان کئے اور کہا کہ وقار کے خیال سے آپ لوگ یہ طریق چھوڑ دیں مگر چوہدری صاحب نے اخبار اصلاح" (۲۷ / جولائی ۱۹۴۲ء) میں خادم خلق کو کرسی نشینی زیب نہیں دیتی۔کے عنوان سے نوٹ لکھا۔کہ اگر ہم اس ساز و سامان سے سفر کریں تو ہم ان دور دراز علاقوں اور