تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 677 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 677

تاریخ احمدیت جلده 649 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ ومددگار ہو تمام باتونی لیڈران میرپور کو آپ جانتے ہیں اب موقع ہے کہ مسلمانان میرپور کے دلوں کو ہمیشہ کے لئے جیتا جائے۔۔۔۔مجھے پوری پوری توقع ہے کہ ضرور کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے گا جو میرے اور میرے ہم خیالوں کے لئے باعث فخر ہو گا۔۔۔۔آپ کا خادم بقلم خود صاحب الدین زرگر پیشنر میرپور" مسلم ایسوسی ایشن پونچھ (۱) مسلم ایسوسی ایشن پونچھ نے ایک عام اجلاس میں جو ۲۳ / جون ۱۹۳۳ء کو منعقد ہوا۔قرار داد پاس کی کہ گذشتہ فسادات کے موقعہ پر جو احمدی وکلاء یہاں کام کرتے رہے ہیں۔ان پر عائد کردہ سب التزامات قطعاً غلط اور جھوٹے ہیں۔انہوں نے نہایت شرافت، نہایت دیانتداری اور انتہائی بے نفسی سے ہماری مدد کی۔اور اس کے معاوضہ میں سوائے مخلصانہ شکریہ اور ولی دعاؤں کے کچھ وصول نہیں کیا۔ہم متفقہ طور پر انسانیت کے ان محسنوں کے خلاف ایسے غیر شریفانہ پراپیگنڈا کی پورے زور کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس پر اظہار ملامت کرتے ہیں۔-۲- ایسوسی ایشن ان احسانات اور نوازشات کی ممنون ہے جو کشمیر کمیٹی کے سابق صدر نے از راہ مہربانی بروقت امداد کر کے نہایت فیاضانہ طور پر ہم پر کی ہیں اور آئندہ کے لئے بھی ان سے ہمدردانہ امداد کی توقع رکھتے ہیں کوئی جھوٹا پراپیگنڈا نہ ان کو بد دل کر سکتا ہے اور نہ انہیں بد دل ہو نا چاہئے ہمیں تا حال ان کی مدد کی ضرورت ہے۔احمدی وکلاء چوہدری عزیز احمد صاحب اور قاضی عبد الحمید صاحب کی مخلصانہ خدمات کی ہم یہ دل سے قدر کرتے ہیں۔ہم مرزا بشیر الدین محمود احمد سابق صدر کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو ہماری درخواست پر پھر یہاں بھیج دیا۔جن کی کوششیں ہمارے لئے بہت ہی مفید ثابت ہو رہی ہیں "۔سر فراز خاں صاحب نمبردار تھکیالہ پونچھ رئیس کریلا نے لکھا حضور مسلمانان تھکیالہ پڑاوہ کے کمیٹی سے مستعفی ہونے پر ہر طرف شور برپا ہو رہا ہے لوگ حضور کے احسان سے تادم مرگ عہدہ بر آنہیں ہو سکتے۔مسلمانان تھکیالہ نے ۲۳ / مئی ۳۳ ء کے ایک عظیم اجتماع میں مندرجہ ذیل ریزولیوشن پاس کیا کہ ہم آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی ڈیڑھ سالہ خدمات کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔کمیٹی نے اپنے وسیع ذرائع سے کام لے کر مسلمانان کشمیر کے مطالبات کی حمایت میں عالمگیر پراپیگنڈا کیا جس سے انگلستان