تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 622
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ اختیار کریں۔610 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ جب تک شیخ محمد عبد اللہ صاحب قید سے آزاد نہ ہوں۔اس وقت تک تمام لوگوں کو نصیحت کریں کہ روزانہ گھروں میں ان کی آزادی کے لئے دعا کریں۔اس سے ہر گھر میں شیخ صاحب کا ذکر بھی تازہ رہے گا۔اور بچوں، بوڑھوں ، عورتوں، مردوں سب کو یہ یاد رہے گا کہ شیخ محمد عبد اللہ صاحب کو آزاد کرانا ان کا فرض ہے۔اس طرح یہ دعا خود ان کے اندر بھی زندگی قائم رکھے گی۔دوسرے ان کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ بغیر شور کرنے کے اپنے محلہ یا شہر کے لوگوں کو سیاسی حالات سے باخبر رکھیں۔اور ان کے علاقہ میں جو ظلم ہوں۔ان سے فورا اپنے مرکزی انتظام کو اور مجھے خبر دیں۔تاکہ اس کے متعلق مناسب کارروائی کی جاسکے۔چونکہ ان دنوں حکومت پر یہ اثر ڈالا جا رہا ہے۔کہ لوگ شیخ محمد عبد اللہ کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔اور چونکہ پبلک مظاہرے اس وقت مناسب نہیں ہیں۔اس لئے اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے کہ ملک کلی طور پر شیخ محمد عبد اللہ صاحب کے ساتھ ہے۔چاہئے کہ کوئی نشان ایسا مقرر کر لیا جائے۔جس کو دیکھتے ہی ہر شخص یہ سمجھ لے کہ یہ لوگ شیخ محمد عبد اللہ صاحب کے ساتھ ہیں۔میرے خیال میں اگر ایک سیاہ نشان ہر ایک شخص اس وقت تک کہ شیخ محمد عبد اللہ صاحب جیل سے نکلیں اپنے بازو پر باندھ لے تو یہ ایک عمدہ ذریعہ حکومت پر اس امر کے ظاہر کرنے کا ہو گا۔کہ ملک سوائے چند ایک لوگوں کے کلی طور پر شیخ محمد عبد اللہ صاحب کے ساتھ ہے۔اسی طرح بغیر جلوس نکالے کے ہر گلی اور کوچے میں چلتے ہوئے لوگ اس نشان کے ذریعہ سے حکومت پر واضح کر دیں گے کہ ہم شیخ محمد عبد اللہ صاحب کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں اور چونکہ اس طرح فردا فردا اپنے خیال کے ظاہر کرنے میں کسی فساد کا خطرہ نہیں ہو سکتا۔حکومت بھی اس میں دخل نہ دے سکے گی۔اور ایک طرف تو ملک منتظم ہو تا چلا جائے گا۔اور دوسری طرف ملک کی رائے کا اظہار ایک پر امن طریق سے ہو تا رہے گا۔مگر اس قسم کے انتظام کو با اثر بنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ یہ انتظام وسیع ترین پیمانہ پر کیا جائے۔اور حتی الوسع شیخ صاحب کے ساتھ تعلق رکھنے والا کوئی فرد اس سے باہر نہ رہے۔آخر میں پھر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔میں یہ مضمون لکھ ہی رہا تھا کہ مجھے بعض نهایت خوش کن خبریں ملی ہیں۔جن سے میں سمجھتا ہوں کہ خدا کے فضل سے آپ لوگوں کی بہتری کے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور اللہ تعالٰی آپ لوگوں کے دکھوں کو جلد دور کرنے والا ہے۔آپ