تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 608
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 596 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ صاحب نے ایک تائیدی مضمون لکھا اور وہ اس اخبار میں چھپ گیا۔یہ اخبار موجودہ حکمران جماعت کا اخبار ہے اور سب سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔(۲) دوسرا کام انہوں نے یہ کیا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر کے متعلق سوال کرائے اور ذمہ دار لوگوں سے ملاقاتیں کیں چنانچہ لیڈی ندرلینڈ کے اخراج کے متعلق پارلیمنٹ میں سوال کرایا گیا اور بعض سوال موجودہ حالات کشمیر کے متعلق کرائے گئے۔ایک اشتہار کشمیر کے حالات کے متعلق بڑے بڑے لوگوں میں حال میں شائع کیا گیا ہے اور بہت سے پارلیمنٹ کے ممبروں نے امداد کا وعدہ کیا ہے۔اور پارلیمنٹ میں سوال کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کشمیر کمیٹی کے معمولی ممبر ہونے کی حیثیت سے درد صاحب اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔اور جو کچھ وہ کر سکتے تھے اس سے انہوں نے دریغ نہیں کیا۔میں نے ہندوستان میں جو کام کیا وہ یہ ہے۔(1) مقدمات میرپور کی پیروی جس پر ہزاروں روپیہ خرچ ہوا۔(۲) موجودہ فسادات میں جو گر فتاریاں ہوئی ہیں۔ان کے متعلق بھی جدوجہد کی گئی ہے۔چنانچہ مولوی عبد اللہ صاحب سیا کھوی کے رشتہ داروں کی تحریک پر ان کے لئے ایک لائق وکیل کا انتظام کیا گیا ہے۔جو ان کے مقدمہ کی اپیل کرے گا۔(۳) بعض قیدیوں کی رہائی کے لئے کوشش کی گئی۔(۴) میر واعظ صاحب ہمدانی مجاورین خانقاہ میر مقبول شاہ صاحب اور دیگر بہت سے احباب کے متعلق جو ناواجب احکام جاری ہوئے تھے۔ان کے منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی۔اور کی جارہی ہے۔کچھ حصہ میں ہمیں کامیابی ہوئی ہے۔بقیہ کے لئے کام ہو رہا ہے۔(۵) ہزا پیکسیلنسی وائسرائے بہادر کے پرائیویٹ سیکرٹری۔اور پھر خود حضور وائسرائے کے پاس میں نے مفتی محمد صادق صاحب کو بھیج کر مظالم کشمیر کے دور کرنے کی طرف توجہ دلوائی۔اور ہز ایکسی لینسی کے کہنے پر مسٹر کالون سے بھی ہمارے آدمی ملے۔وہ ضرور توجہ کریں گے۔سید زین العابدین صاحب کو جموں دو دفعہ بھجوایا۔اور ایک دفعہ دہلی۔جہاں وہ مسٹر کالون۔مسٹر وزارت حسین اور مسٹر یل سے ملے اور موجودہ حالات کو بدلوانے کے لئے پوری سعی کی۔(۲) اس کے بعد میں نے عزیزم چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے کہا کہ وہ ہزا یمیلینسی وائسرائے سے ملاقات کے موقعہ پر کشمیر کے متعلق بھی تذکرہ کریں۔چنانچہ انہوں نے ان امور کے متعلق وائسرائے ہند سے گفتگو کی۔