تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 506 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 506

تاریخ احمدیت جلد ۵ 494 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ متعلق اب تک جو شکایتیں میرے روبرو بغرض غور پیش ہو چکی ہیں ان کی جو تازہ شکایات کمیشن کے رو برو پیش کی جائیں گی ان کی تحقیقات کرے۔مساجد وغیرہ کی واپسی: اس تحقیقات میں ان مقامات و عمارات کی واپسی کے دعاوی کی تحقیقات بھی شامل ہو گی۔جن کا مقصد یہ ہو گا کہ ایسی عمارات اور ایسے مقامات جو اس وقت حکومت کے قبضہ میں ہیں اور جن کو رعایا کی کوئی جماعت ایسا مقام یا ایسی عمارت سمجھتی ہے جو کہ وہ کسی مذہب کے شعار کی پیروی کے لئے مخصوص ہیں اور اس سے قبل جو احکام میں جاری کر چکا ہوں ان میں ان ، مقامات یا عمارتوں کا تذکرہ نہیں ہوا۔میری حکومت کا مشا ہر گز یہ نہیں ہے کہ وہ کسی ایسی عمارت یا کسی ایسے مقام پر قبضہ کئے رہے جس کے متعلق یہ معلوم ہو کہ وہ مقام یا عمارت کسی مذہب کے شعار کی پیروی کے لئے مخصوص تھی۔اور جن ایسے مقامات یا عمارات کے متعلق کوئی جھگڑا نہیں ہو گا۔ان کی واپسی کی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔نیز میری رعایا کا کوئی گروہ اگر کوئی ایسی فرقہ وار یا تمدنی شکایت ظاہر کرے گا جو اس گروہ کے خیال میں اس کے مذہب کے شعار کی پابندی کے راستہ میں حائل ہو تو گلانسی کمیشن اس کی بھی تحقیقات کرے گا۔دیگر شکایات کی تحقیقات: اس کے بعد یہ کمیشن ان شکایات کی تحقیقات کرے گا۔جو عام قسم کی ہوں اور جن کا کسی مذہب کے شعار کی پابندی سے کوئی تعلق نہ ہو۔شکایات کا ازالہ کب ہو گا؟ ان تمام امور کے متعلق یہ کمیشن ممکن الوجود سرعت سے کام کرے گا۔اور اپنی رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ میری حکومت کے رو برو پیش کرے گا جن کے موصول ہوتے ہی بلا تاخیر مزید میری حکومت اس رپورٹ اور ان سفارشات کے متعلق مناسب کارروائی کرے گی اور جو احکام ضروری معلوم ہوں گے وہ نافذ کئے جائیں گے۔آزادی تحریر و تقریر و اجتماع: میری خواہش یہ ہے کہ ریاست میں جو قوانین اس وقت جماعتیں اور انجمنیں بنانے کے متعلق اور اخبارات کے ذریعہ سے یا جلسوں میں اظہار خیالات کی آزادی کے متعلق اور دوسرے ایسے معاملات کے متعلق رائج ہیں۔ان کو بہتر بنایا جائے۔تاکہ جہاں تک میری رعایا کی بہبود اور اس کے امن سے زندگی گزارنے کی مقتضیات اجازت دیں۔ان قوانین کو ریاست میں ان قواعد کے مطابق بنایا جائے جو اس وقت ایسے معاملات کے متعلق برطانوی ہندوستان میں رائج و نافذ ہیں۔اس لحاظ سے ریاست کے قوانین میں تغیر و تبدل مسٹر گلانسی کے مشورہ کے مطابق ہو گا۔اور یہ کام فی الفور شروع کر دیا جائے گا۔دستور اساسی کا مسئلہ : جیسے کہ میں قبل ازیں اعلان کر چکا ہوں میری نیت یہ ہے کہ ایسے