تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page v of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page v

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود امروز قوم من نه شناسد مقام من روز نے نگر یہ یاد کند وقت خوشترم۔رقم فرمودہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلها العالی ) یہ تاریخ احمدیت کی چھٹی اجلد ہے۔گذشتہ سال حضرت خلیفہ اس سے پانی کی حیات کا پہلا حصہ شائع ہوا۔جو آپ کی مبارک زندگی کے حالات اور خلافت کے متعلق تھا۔یہ جلد ان کارناموں پر مشتمل ہے جو آپ نے مسلمانوں کے لئے سر انجام دیئے اور ہر موقعہ پر رہنمائی فرمائی اور جہاں اور جس جگہ جس پہلو سے مسلمانوں کو کمزور دیکھا، مظلوم دیکھا، غلطی خوردہ دیکھا ، آپ اپنی جانب سے اپنے ذاتی درد کے جوش سے جو آپ تمام اہل اسلام کے لئے دل میں بھرارکھتے تھے مدد کے لئے کھڑے ہو گئے۔کسی کے پکارنے اور امدادطلبی کی ضرورت نہ تھی۔کیونکہ آپ میں فطرنا مسلمانوں کی خدمت کا جذبہ اور محبت ، ہمدردی ، بدرجہ اتم موجود تھی۔جو بھی جماعت احمدیہ کے ساتھ کسی کا سلوک رہا ہو، آپ نے کبھی اس کو یاد نہیں رکھا۔کبھی مسلمانوں کے مفاد سے بے پرواہ نہیں ہوئے۔کہ اگر مسلمانوں نے اس جماعت اور اس تاز دسر سبز شمر خیز شاخ اسلام کی قدر نہیں جانی۔تو ہم پر ان کی حالت پر افسوس کرنا اور رحم کھا ناہی واجب ہے۔گونا دانی اور کم منہجی سے بعض نادانوں کے غلط پروپیگنڈہ سے یا کم علمی و تا واقعی سے انہوں نے حق کو نہ پہچانا۔اور قدرنہ کی۔مگر ہمارا کام تو ہر وقت ہر موقعہ پر ان کی خیر خواہی اور ہر رنگ میں ان کی مدد کرتا ہے۔ہمیں وہ عزیز ہیں۔ان کا سکھ ہمارا سکھ اور ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ان کی عزت ہماری عزت، ان کی ذلت ہماری ذلت ہے۔غرض ہر ضرورت کے وقت اپنے خاص اہم کاموں میں بھی التوا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آپ ترپ کر اسلام کے نام پر آگے بڑھے۔کہ ے موجودہ ایڈیشن کی پانچھ میں جلد آخر کنند دعوی حُبّ پیمبرم