تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 473 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 473

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 461 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ (فصل پنجم) عالمی پراپیگنڈے کا آغاز حکومت ہند اور ریاست کشمیر پر دباؤ ڈالنے کا نہایت موثر ذریعہ بیرونی پراپیگنڈا تھا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آغاز کار ہی سے اس کا خاص انتظام کیا۔چنانچہ اس ضمن میں آپ نے امریکہ سماٹرا، جاوا عرب مصر و شام میں ایک مہم شروع کی مگر سب سے زیادہ توجہ انگلستان کی برطانوی حکومت برطانوی پریس اور برطانوی عوام پر دی۔کیونکہ کشمیر کی ریاست پر حکومت ہند کی نگرانی تھی۔اور حکومت ہند برطانوی حکومت کے ماتحت تھی۔برطانیہ کو متاثر کرنے کے لئے آپ نے مختلف ذرائع اختیار فرمائے۔10 • ا۔آپ نے لندن مشن کے انچارج خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کو انگلستان میں تحریک آزادی کی آواز بلند کرنے کے لئے کئی ہدایات دیں جن کی تعمیل میں انہوں نے KASHMIR "PAST AND PRESENT (کشمیر کا ماضی و حال) کے نام سے ہیں صفحات کا ایک انگریزی پمفلٹ شائع کیا، برطانوی پریس سے رابطہ کر کے ان میں مظلومان کشمیر کے حالات شائع کرائے چنانچہ لنڈن کے متعدد با اثر اور بار تار اخبارات مثلاً "مارنگ پوسٹ " " سنڈے ٹائمز " "ڈیلی ٹیلیگراف"۔نیئر ایسٹ وغیرہ میں ہمدردانہ مضامین شائع ہوئے۔اور وزیر اعظم کشمیر (ہری کشن کول) کی برطرفی کے عام مطالبہ اور نظم و نسق میں اصلاحات کی پر زور تائید کی گئی۔0 اخبار "انقلاب یکم اکتو بر ۱۹۳۱ء نے لکھا۔لنڈن ۲۸/ ستمبر آج کل برطانوی اخبارات میں کشمیر کے متعلق جو مضامین شائع ہو رہے ہیں۔ان کی بناء پر معتبر حلقوں میں اہل کشمیر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے۔۔۔لندنی اخبارات کا خیال ہے کہ ان کے مطالبات معقول اور وقیع ہیں جن سے حکومت کے لئے لازمی ہو گیا ہے۔کہ ریاست کے نظم و نسق کا تجزیہ اور امتحان کرے خیال کیا جاتا ہے که خود مهاراجہ کشمیر مسلمانان کشمیر کی شکایات اور مطالبات پر غور کرنا چاہتے ہیں اور اس کے متمنی ہیں کہ انتظام ریاست کی اصلاح کر کے ریاست میں انتظامی شعبہ کو مضبوط کریں "۔جناب غلام رسول صاحب مہر نے جو ان دنوں ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کے ہمراہ نمائندہ