تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 395 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 395

تاریخ احمدیت جلد ۵ 391 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ اس امر نے قدر تا ریاست کے مسلمانوں کے اندر جوش پیدا کر دیا اور ریاست کی مسلم آبادی میں انتہائی رنج والم کی لہر دوڑ گئی۔مسلمانوں نے سخت اضطراب اور بے تابی کی حالت میں حکومت کشمیر سے مناسب تلافی کی استدعا کی اور اس کے ساتھ ہی ان کی آنکھوں کے سامنے وہ مظالم بھی پھر گئے جو ڈوگرہ حکومت ابتداء ہی سے ان پر کرتی آرہی تھی اور انہیں یہ احساس ہوا کہ ریاست کے افسران یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ جموں کشمیر میں اب مسلمان محض ذلیل اور غلامانہ حیثیت میں رہ سکتا ہے چنانچہ ساری ریاست میں اس کے خلاف پروٹسٹ شروع ہو گیا جلسے کئے گئے اور برطانوی ہند کے مسلم پریس نے خصوصاً زبردست تنقید کی۔مگر حکومت جموں و کشمیر نے کوئی مصالحانہ قدم اٹھانے کی بجائے اور زیادہ تختی شروع کر دی اور مسلم اخبارات کے داخلے بند کرنے شروع کر دیئے چنانچہ "انقلاب" "مسلم آؤٹ لک" اور "سیاست" کا ریاست کے اندر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔جب بعض مسلم اخباروں نے بعض دوسرے ناموں سے اخبارات نکالنے شروع کئے تو ان کے داخلے بھی بند کر دیئے گئے اس طرح ریاست کے مسلمانوں اور باہر کے مسلمانوں میں جدائی ڈال دینے سے ریاستی مسلمانوں اور برطانوی ہندوستان کے مسلمانوں میں شدید گھبراہٹ پیدا ہو گئی۔ریاست کے مسلمان نوجوانوں کا ایک وفد ۹/ جون ۱۹۳۱ء کو (ریاست کے انگریز وزیر) مسٹرو یکفیلڈ (Mr۔G۔E۔C۔Wakefield) سے ملا جو ایک روز قبل بغرض تحقیق کشمیر سے جموں آئے تھے اور جموں کی تمام اسلامی انجمنوں کے صدر اور سیکرٹری مدعو کر کے مسلمانوں کی شکایات سے متعلق گفتگو کر چکے تھے۔مسلم وفد نے پانچ گھنٹے تک ان سے تبادلہ خیالات کیا۔اپنے ضروری مطالبات ان کے سامنے رکھے اور درخواست کی کہ وہ ان کو مہاراجہ صاحب جموں و کشمیر کے سامنے پیش کریں۔مسٹرو یکفیلڈ (وزیر دفاع و پولیٹکل امور) نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک وفد سری نگر میں مہاراجہ صاحب کے پاس لے جائیں اور وعدہ کیا کہ مسلمانوں کی تکالیف مہاراجہ صاحب کے سامنے پیش کریں گے۔اور ان کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔چنانچہ ان کی اس یقین دہانی پر جموں کے چار مسلمان لیڈروں کا ایک وفد تجویز ہوا جس کے نام مندرجہ ذیل تھے۔(۱) چوہدری غلام عباس صاحب (۲) مستری یعقوب علی صاحب (۳) سردار گو ہر رجمان صاحب (۴) شیخ عبد الحمید صاحب ایڈووکیٹ۔