تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 332 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 332

تاریخ احمدیت جلده 328 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ آبادی کے برابر ہے اس آبادی میں سے (تمیں لاکھ تہتر ہزار پانچ سو چالیس) مسلمان تھے۔چنانچہ انسائیکلو پیڈیا آف برٹینیکا" میں زیر لفظ "کشمیر" (Kashmir لکھا ہے کہ کشمیر کے باشندوں میں بھاری اکثریت واضح اور صریح طور پر مسلمانوں کی ہے۔جو ابھی تک اپنے قدیم مذہبی خیالات و عقائد سے زبر دست متاثر اور اس پر سختی سے قائم ہیں ۱۹۴۱ء کی مردم شماری کے مطابق ریاست کی کل آبادی چالیس لاکھ اکیس ہزار چھ سو سولہ نفوس پر مشتمل تھی جن میں سے آٹھ لاکھ سات ہزار پانچ سو انچاس ہندو، تین لاکھ تہتر ہزار پانچ سو چالیس مسلمان۔تین ہزار انای دیسی عیسائی۔انتیس ہزار تین سو چھہتر قبائلی اور ایک لاکھ آٹھ ہزار چوہتر متفرق لوگ تھے۔( ترجمہ )