تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 289 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 289

جلد ۵ 285 خلافت ثانیہ کا اٹھارہواں سال میں تمام مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان کے لئے یہ وقت بہت نازک ہے چاروں طرف سے تاریک بادل انڈے آرہے ہیں زمانہ مسلمانوں کو ایک زخم دینے کو تیار ہے ایک دفعہ پھر وہ بنیادیں جن پر انہیں عظیم الشان اعتماد تھاہل رہی ہیں اور وہ عمود جن پر ان کے تمام نظام کی چھتیں رکھی گئی تھیں متزلزل ہو رہی ہیں ان کی عقل و دانش کے امتحان کا وقت پھر آرہا ہے زمانہ پھر دیکھنا چاہتا ہے کہ پچھلی مصیبتوں سے انہوں نے کیا حاصل کیا ہے اور پچھلے تجربوں نے انہیں کیا فائدہ پہنچایا ہے اور یہ وقت ہے کہ بیدار ہوں اور ہوشیار ہوں زور دار تحریروں اور لچھے دار تقریروں کی سحر کاریوں سے متاثر ہونے کی بجائے ان آنکھوں سے کام لیں جو خدا نے انہیں دی ہیں۔اور ان کانوں سے کام لیں جو اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائے اور اس دل و دماغ سے کام لیں جو ان کے رب نے انہیں بخشا ہے اور اس بات کے لئے کھڑے ہو جا ئیں کہ وہ ذلت کی چادر جو ان کو پہنائی جاتی ہے وہ اسے ہرگز نہیں پہنیں گے خدا نے مسلمانوں کو معزز بنایا تھا مگر انہوں نے خود اپنے لئے ذلت خریدی لیکن اب ان کو چاہئے کہ وہ ذلت کے جامہ کو اتار پھینکیں اور اپنی ایک مستقل اور نہ ختم ہونے والی جد و جہد کو اختیار کریں اور گالی کا جواب محبت سے اور سختی کا جواب نرمی سے دیں تاکہ دنیا کو یہ معلوم ہو کہ وہ اپنے نفوس پر اعتماد رکھتے ہیں اور مضبوط چٹانوں کی طرح ہیں جو ہر حالت میں اپنی جگہ پر رہتی ہیں نہ کہ چھوٹے کنکروں کی طرح جو تھوڑی سی ہوا پر اور ھم مچاتے ہیں۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین - مرزا محمود احمد فقط- خاندان حضرت مسیح موعود میں ایک مبارک تقریب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سات صاحبزادے اور صاحبزادیاں قرآن کریم ختم کر چکی تھیں بلکہ محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب تو بقلہ تعالیٰ حافظ قرآن مجید بھی ہو چکے تھے۔خدا تعالی کے اس احسان عظیم کا شکر ادا کرنے کے لئے ۲۹ / جون ۱۹۳۱ء بروز دوشنبه مبارک دوشنبه عصر کے وقت حضور کے حرم اول کے مکان میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔جس میں مقامی خواتین کے علاوہ حضرت ام المومنین رضی اللہ عنها صاحبزادی حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ ، حضرت صاجزادی امته الحفیظ بیگم صاحبہ اور سیدہ امتہ السلام بیگم صاحبہ (بنت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب) اور حرم محترم سید نا امیرالمومنین شامل ہوئے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک تقریب تے متعلق ایک نظم ارشاد فرمائی تھی جس میں اپنے تمام بچوں کے نام لے لے کر جن میں حضور نے سیدہ امتہ السلام بیگم صاحبہ کو حضرت مسیح موعود کے زمانہ کی یاد گار ہونے کی وجہ سے شامل فرمالیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کا شکر بجالاتے ہوئے دعائیں