تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 281 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 281

تاریخ احمدیت جلد ۵ 277 خلافت عثمانیہ کا اٹھار ہواں سال مسٹر عبد اللہ سکاٹ پہلے برطانوی احمدی اور انگریز نو مسلم تھے پہلا برٹش احمدی قادیان میں جو ۹ / مئی ۱۹۳۱ء کو قادیان تشریف لائے اور قریباً دو ماہ تک مرکز احمدیت کی برکات سے مستفید ہوئے۔اس دوران آپ کو حضرت خلیفہ ثانی کی ملاقات کا موقعہ بھی ملا۔واپسی پر آپ نے قادیان سے متعلق اپنے تاثرات ایک مفصل مضمون میں قلمبند کئے جن میں قادیان کی مساجد اس کے اداروں اور پاکیزہ اور روحانی فضا کا نقشہ کھینچتے ہوئے لکھا کہ قرآن شریف میں جنت کی جو تفصیل لکھی ہے کہ وہاں نہ غم ہو گا نہ ڈر نہ جھگڑے، ہر شخص ایک دوسرے سے السلام علیکم کہہ کر ملاقی ہو گا۔یہی بات میں نے قادیان میں بچشم خود مشاہدہ کی ہے۔