تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 631 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 631

تاریخ احمدیت ، جلد ۳۔" 596 خلافت ثانیہ کا چودھواں سال ساتواں باب (فصل اول) خلافت ثانیہ کا چودھواں سال کتاب ”رنگیلا رسول اور رسالہ ”ورتمان کافتنہ جماعت احمدیہ کا زبر دست دفاع اور تحفظ ناموس رسول کے لئے ملک گیر تحریک کا آغاز آنحضرت ا پر آریہ مصنفوں کے حملے اس دور میں بعض بد زبان اور دریدہ دہن آریہ مصنف آنحضرت کی ذات بابرکات پر خاص طور پر حملے کر رہے تھے چنانچہ ایک آریہ سماجی راجپال نے "ر نمیلا رسول " نامی کتاب شائع کی اور اس میں مقدس بانی اسلام اس کی نسبت نہایت درجہ دلحزاش اور اشتعال انگیز باتیں لکھیں جس پر حکومت کی طرف سے مقدمہ چلا۔یہ مقدمہ ابھی زیر سماعت تھا کہ امرتسر کے ہندو رسالہ "ورتمان " نے مئی ۱۹۲۷ء کی اشاعت میں ایک بے حد دل آزار مضمون شائع کیا جس میں ایک آریہ دیوی شرن شرمانے افسانوی صورت میں آنحضرت ﷺ کے خلاف یہ دکھانے کی کوشش کی کہ (معاذ اللہ ) مبتلائے عذاب ہیں اور اس کی وجہ (خاکش بد ہن) شہوت رانی ہے اس شرمناک فسانہ میں حضور علیہ التحیتہ والسلام اور حضور کے مقدس اہل بیت کے نام بھی بگاڑ کر پیش کئے گئے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا ولولہ انگیز حضر علیہ السی الثانی ایدہ اللہ تعلی نے یہ بیان اور اس کا زبردست رد عمل اشتعال انگیز مضمون دیکھتے ہی ایک پوسٹر شائع دعوی کرنے والے کیا اب بھی بیدار نہ ہوں گے " فرمایا جس کا عنوان تھا۔" رسول کریم کی محبت کا