تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 578 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 578

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 543 خلافت ثانیہ کا بار ایک حصہ ہے بطور تبرک بھجوائی۔۱۹۶۲ء میں ملک عزیز احمد صاحب انتقال فرما گئے اور اسی سرزمین میں دفن کئے گئے۔جولائی ۱۹۶۳ء میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب (وکیل التبشیر تحریک جدید ) مشرق بعید کے مشنوں کا جائزہ لینے کے لئے انڈو نیشیا بھی تشریف لے گئے اور بانڈو جنگ انڈونیشیا کی چودھویں سالانہ کانفرنس منعقدہ بانڈ ونگ (۲۶ تا ۲۸ / جولائی ۱۹۶۳ء) میں شمولیت کی۔اس کانفرنس میں ساتھ احمد یہ جماعتوں کے قریباً دو ہزار نمائندے شامل ہوئے کانفرنس کے دوران قریباً نوے افراد داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔دار التبلیغ سماٹرا اور جاوا جس کا آغاز محض اتفاقی رنگ میں ہوا۔اللہ تعالٰی کے فضل سے غیر معمولی 10° ترقی کر چکا ہے ابتد اور اس کے اخراجات مرکز برداشت کرتا تھا مگر۷ ۱۹۴ء کے بعد سے انڈو نیشیا مشن خود کفیل مشن بن چکا ہے۔جاوا اور سماٹرا میں مندرجہ ذیل مقامات پر مشہور احمدی جماعتیں قائم ہیں۔( جاوا غربی) جا کرتا ، بوگور، چیسالا ڈا، سو کا بومی ، چہانجور، چپارائے ، بانڈ نگ ، چکالونگ ، گاردت ، دانا سگرا، سنگا پرنا، تا سکھلایا، چہارنگ، بو جنگ، پینگلاں ، تجر انگ، کرادنگ، لاوی مانگو، بونی جایا، سوکا تابی، تو جنگ ، جماعت کڈنگ ہالنگ ، گونڈ رنگ ، چیری بون، مانس لور۔(جاوار سطی) پورو کر تو۔جو گجا کرتا۔پابو دارن کڈنگ مالنگ۔(جاوا شرقی) سورابایا ( سماٹر شمالی) میڈان - تابنگ تنگی- تنجو تنگ بالائی (سماٹر اوسطی) پاڈنگ - تالنگ۔یکن بارو - بوکیت۔تینگی ڈو کو۔(سماٹرا جنوبی) لاہت۔۱۹۶۲ء کی رپورٹ کے مطابق جماعت احمدیہ انڈونیشیا کی اکاون مساجد اور تیرہ مشن ہاؤس قائم ہیں۔جاوا اور سماٹرا کے مبلغین کی طرف سے اسلام اور احمدیت کی تائید میں شام و فلسطین کے بعد سب مشنوں سے زیادہ لٹریچر شائع ہوا ہے چنانچہ چند اہم کتابوں کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔(1) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک تصانیف کے تراجم۔اسلامی اصول کی فلاسفی - کشتی نوح۔ایک غلطی کا ازالہ - احمدی اور غیر احمدی میں فرق۔لیکچر سیالکوٹ- الوصیت - (کتب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے تراجم) حضرت مسیح موعود کے کارنا ہے۔سیرت مسیح موعود - دعوت الامیر- نظام نو۔" اسلام کا اقتصادی نظام " ( تصانیف مولوی رحمت علی صاحب) اسرار ارکان اسلام - صداقت حضرت مسیح موعود اسلام میں جہاد - معراج النبی ﷺ۔حقیقت بائیبل - سیرت النبی ا - مسئلہ تقدیر ملائکہ اللہ۔قبر مسیح اسرائیلی المسیح الاسرائیل اور صلیب۔حقیقت امنیت عیسی - مشارکت و تهران اسلامیہ۔اسلام اور دنیا کے علوم کا منبع۔دنیا کا آئندہ نظام - صداقت رسول کریم از روئے بائیبل۔میں