تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 566
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 531 خلافت مانید کاباره ایک بڑی دکان ہے ان کے خاندان کے سب افراد احمد می ہو گئے ہیں اور بہت مخلص اور قربانی کرنے والے لوگ ہیں۔ہمارے مبلغ کے وہاں جانے کی وجہ سے اور برادرم منیر المحصنی صاحب کے قادیان میں رہ جانے کی وجہ سے وہاں کی جماعت میں ایک خاص احساس اور بیداری پیدا ہو چکی ہے اور خدا تعالی کے فضل سے اچھا اثر پیدا ہوا ہے "۔چوہدری محمد شریف صاحب فاضل نے اپنے زمانہ قیام فلسطین میں مندرجہ ذیل اہم خدمات انجام دیں۔-2 احمدیہ پریس (کبابیر) متروک الاستعمال اور مقفل ہو چکا تھا۔جسے آپ نے نومبر ۱۹۳۸ء میں درست کرا کے اس سے رسالہ (البشری) شائع کرنا شروع کیا۔جو آپ کے زمانہ قیام تک با قاعدگی سے آپ کی ادارت میں نکلتا رہا۔احمدیہ پریس اور احمدیہ کتب خانہ عارضی طور پر بنائے گئے تھے جو آپ نے از سر نو پختہ تعمیر کرائے۔مدرسہ احمدیہ کیا بیر کو ترقی دی۔حضور علیہ السلام کی مندرجہ ذیل کتابیں شائع کیں۔تحفہ بغداد"۔"حمامتہ البشرئی"۔" نجم الدی"۔"لجنة النور" - "حقیقته المهدی" - "مکتوب احمد الی علماء الهند و غيرها من البلاد الاسلامیہ " - ( عربی حصہ "انجام آتھم " "الهدی والتبصرة لمن ير مئی"۔حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی مندرجہ ذیل اردو کتب کے تراجم شائع کئے۔" تجلیات الیه "۔" لیکچر سیالکوٹ "۔" الوصیت" " تحفہ شہزادہ ویلیز"۔"نظام نو " - " اسلام اور دیگر مذاہب" (مؤخر الذکر دو کتابوں کے مترجم جماعت احمدیہ مصر کے پریذیڈنٹ الاستاذ بسیونی ہیں) مندرجہ ذیل تالیفات کر کے شائع کیں " التاويل الصحيح لنزول المسيح"۔" اسئلة و اجوبة"۔(آخری حصہ) "كشف الغطاء عن وجه شريعة البهاء "۔" محمد رسول الله خاتم النبین و مفتى الديار المصرية "نداء المنادی"۔(چارحصے) ان کے علاوہ بڑی تعداد میں عربی اور عبرانی تبلیغی ٹریکٹ شائع کئے۔حیفا کی اسلامی لاء کورٹ نے احمدیوں کی نکاح خوانی سے انکار کر دیا تھا۔آپ نے یہ معاملہ المجلس الاسلامی الاعلیٰ (بیت المقدس) تک پہنچایا۔جس نے تمام عدالتوں کو ہدایت جاری کی کہ جماعت احمدیہ مسلمانوں کا ایک فرقہ ہے۔