تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 511 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 511

تاریخ احمدیت جلد ۴ 487 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال سید ولی اللہ شاہ صاحب نے اپنی درخواست میں لکھا۔"میرا نام بھی ان مجاہدین کی فہرست میں داخل فرمائیں۔جو جام شہادت کے پینے کے لئے تیار ہو رہے ہیں"۔مولوی عبد المغنی خان صاحب نے درخواست دی کہ حضرت نعمت اللہ خاں شہید کے واقعہ پر اگر حضور پسند فرما ئیں تو میں اس امر کے لئے تیار ہوں کہ کابل جا کر شہید موصوف کے قدم بقدم چل کر سنگسار کیا جاؤں"۔مولوی ابو العطاء صاحب فاضل نے درخواست پیش کی کہ حضور سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھ گناہگار کو اس خدمت کے لئے قبول فرمایا جاوے اور دعا فرما دیں کہ اللہ تعالٰی کامل ایمان استقامت اور ثبات عطا فرمائے "۔منشی عبد الخالق صاحب کپور تھلوی نے لکھا۔" خادم کو مکرم برادرم مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید کے شہادت پانے سے جدائی کا سخت صدمہ پہنچا ہے۔۔اب وہ جگہ شہید کی کابل میں خالی ہے۔لہذا امیدوار ہوں کہ اس جگہ پر کمترین کی پرورش فرمائی جائے اور کابل بھیج دیا جائے۔شاید اسی راستہ سے اس نابکار کو وصال الہی ہو۔خادم حضور انور نے فارسی کی مشق شروع کر دی ہے اور قرآن مجید کا ترجمہ فارسی میں دیکھنا شروع کر دیا ہے"۔- ان کے علاوہ کئی اور مخلصین نے اپنے تئیں اس خدمت کے لئے پیش کیا۔مثلاً مولانا غلام رسول صاحب را جیکی ماسٹر عبدالرحمن صاحب (سابق مہر سنگھ) ملک صلاح الدین صاحب - نذیر احمد علی صاحب چوہدری بدرالدین صاحب مبلغ ملکانه - غلام رسول صاحب افغان - احمد نور صاحب کاہلی۔میاں عطاء اللہ صاحب (بی۔اے۔ایل ایل بی ایڈووکیٹ) مولوی غلام احمد صاحب فاضل بد و طهوی- سید لال شاہ صاحب (اول) مدرس لوئر مڈل سکول شرقپور ضلع شیخوپورہ) ماسٹر نذیر احمد صاحب چغتائی۔مولوی محمد شہزادہ خاں صاحب شیخ نیاز محمد صاحب انسپکٹر پولیس کراچی- حافظ محمد ابراہیم صاحب قادیان- مولوی محمد حسین صاحب مبلغ ملکانہ -