تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 492 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 492

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 468 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال " میلے کانفرنس لندن" کی مفصل رپورٹ جس میں ویمبلے کا نفرنس لندن کی رپورٹ دو سرے مضامین کے علاوہ حضور کا مضمون بھی شامل تھا ۱۹۲۵ء میں شائع ہوئی جس کے دیباچہ میں صدر انتظامیہ کانفرنس مذاہب لنڈن ڈینی سن راس (Denison Ross) نے لکھا۔جیسا کہ ہمیں پہلے ہی علم تھا کہ لنڈن میں ان تمام مدعو دین کی حاضری ممکن نہیں تھی جنہیں ہم نے کانفرنس میں مضمون پڑھنے کے لئے دعوت دے رکھی تھی لیکن بیرون سے اس کا جواب حوصلہ افزاء تھا۔چنانچہ ہم خلیفتہ صحیح امام جماعت احمدیہ کے خاص طور پر ممنون ہیں کہ آپ نے اپنے ارادہ سے فورا آگاہ فرما دیا کہ آپ اپنے چند رفقاء سمیت خاص طور پر کانفرنس میں شمولیت کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔آپ کی اس قابل ذکر مستعدی کی اخبارات میں کافی اشاعت ہوئی اور آپ کا یہ کار عظیم ہماری کانفرنس کے لئے خاص دلچسپی کے پیدا کرنے کا موجب ہوا۔کانفرنس کے دوران بہت سی استقبالیہ دعوتیں منعقد ہو ئیں۔ایک تو لیڈی بلام فیلڈ (Blom field) کی طرف سے (Claridgen) ہوٹل میں وقوع پذیر ہوئی اور دوسری رنز (Ritz) ہوٹل میں مکرم اے آر درد کی طرف سے۔تاکہ احمدیہ جماعت کے امام سے ملاقات اور تعارف ہو سکے۔جو گروپ فوٹو وہاں لئے گئے وہ اپنے اندر ان اجتماعات کے وسیع المشرب اور صلح کل ہونے پر واقعاتی شہادت ہیں۔کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں مضمون پڑھنے والوں میں سے خاص تعداد کو پلیٹ فارم پر بلایا گیا۔چند مختصر لیکچر دیئے گئے۔جن میں کانفرنس کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ان میں سے ہز ہولی نس خلیفتہ المسیح کا نہایت شاندار لیکچرار دو زبان میں تھا۔قرآن مجید کی آیات کی تلاوت بھی کی گئی جو کہ دو کنگ مسجد کے مفتی اور ہمارے مہمان صوفی روشن علی صاحب آف رنمل نے کی۔( ترجمہ انگریزی) ریویو آف ریلیجز " آف دی ایمپائر صفحه ۵-۲) حضرت امتہ الحی صاحبہ کی وفات پر ویمبلے سیکرٹری و میلے کا نفرنس کے نام مکتوب کانفرنس کی سیکرزی مس شارپار (MM Sharples) نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی کی خدمت میں تعزیت نامہ لکھا جس کے جواب میں حضور نے وسط ۱۹۲۵ء میں ایک اہم مکتوب لکھا۔جس کا وہ حصہ جو حضور کی مقدس زندگی پر روشنی ڈالتا ہے۔درج ذیل کیا جاتا ہے)