تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 462 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 462

تاریخ احمد بیت - جلد ۴ قلم سے جماعت کے نام ایک مفصل خط میں لکھا۔438 خلافت عثمانیہ کا گیار هوان سال " آج جہاز عدن کے قریب ہو رہا ہے صبح چار بجے خشکی پر جہاز لگے گا۔طوفان کے علاقہ سے جہاز خدا کے فضل سے نکل آیا ہے۔۔۔رات کا وقت ہے اور رات بھی خاصی گزر گئی ہے۔مجھے لوگ کہتے ہیں کل رات آپ کم سوئے تھے اب سو جائیے مگر مدن قریب آرہا ہے۔۔۔۔۔اگر میں اس وقت اپنا قلم رکھ دیتا ہوں تو پھر مجھے عدن کے بعد ہی کچھ لکھنے کا موقعہ ملے گا۔اس لئے میں ان دوستوں کی نصیحت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے۔۔۔۔۔۔یہی کہتا ہوں کہ خط نصف ملاقات ہوتی ہے۔میں خدا کی مشیت کے ماتحت اپنے دوستوں کی پوری ملاقات سے تو ایک وقت تک محروم ہوں پس مجھے آدھی ملاقات کا تو لطف اٹھانے دو۔مجھے چھوڑ دو کہ میں خیالات و افکار کے پر لگا کر کاغذ کی ناؤ پر سوار ہو کر اس مقدس سرزمین میں پہنچوں جس سے میرا جسم بنا ہے اور جس میں میرا ہادی اور رہ شاید فون ہے اور جہاں میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کی راحت - دوستوں کی جماعت رہتی ہے۔ہاں پیشتر اس کے کہ ہندوستان کی ڈاک کا وقت نکل جائے مجھے اپنے دوستوں کے نام ایک خط لکھنے دو تا میری آدھی ملاقات سے وہ مسرور ہوں اور میرے خیالات تھوڑے دیر کے لئے خالص اس سرزمین کی طرف پرواز کر کے مجھے دیار محبوب سے قریب کر دیں "۔خط کے آخر میں جماعت کو نصیحت فرمائی۔" اپنے آپ کو صاف رکھو۔تا قدوس خدا تمہارے ذریعہ سے اپنے قدس کو ظاہر کرے اور اپنے چہرہ کو بے نقاب کرے اتحاد محبت ، ایثار، قربانی اطاعت ہمدردی بنی نوع انسان، عفو ، شکر ، احسان اور تقویٰ کے ذریعہ سے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کا ہتھیار بننے کے قابل بناؤ۔یاد رکھو تمہاری سلامتی سے آج دین کی سلامتی ہے "۔جہاز ۲۳ / جولائی ۱۹۲۴ء کو ( ۹ بجے صبح کے قریب) بخیریت عدن پہنچا اور حضور نے بذریعہ تار اپنی خیریت کی اطلاع ارسال فرما دی۔عدن سے پورٹ سعید تک ان جہاز بدن سے پورٹ سعید کی طرف چلا اور حضرت خلیفتہ اب المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی کا وقت پہلے سے زیادہ دعا اور اس اہم سفر کے متعلق عملی پروگرام پر غور میں صرف ہونے لگا۔چنانچہ ۲۴ / جولائی ۱۹۲۴ء کو آپ نے شام و مصر میں تبلیغ سلسلہ پر کئی گھنٹے دوستوں سے مشورہ لیا اور ایک سکیم تجویز فرمائی اور دوستوں کو تاکید فرمائی کہ سفر کی اہمیت، مقصد کی عظمت اور مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام وقت اس کی تیاری میں صرف ہونا چاہئے اور اس کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے تا ہمیں ہر قسم کے برکات حاصل ہوں۔غرضیکہ اٹھتے بیٹھتے آپ کے پیش نظر یہی ایک امر تھا کہ کوئی لمحہ ضائع نہ ہو اسی تاریخ (۲۴/ جولائی)