تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 260
تاریخ احمدیت جلد ۴ 252 خلافت ثانیہ کا ساتواں سال آپ نے اپنے زمانہ قیام میں رسالہ "مسلم سن رائز" کی اشاعت کے علاوہ آنحضرت ﷺ کی سیرت اور قبر مسیح پر شاندار تصانیف شائع کیں۔علاوہ ازیں آپ نے متعدد پمفلٹ اور ٹریکٹ صداقت اسلام پر شائع کئے۔آپ کے ذریعہ امریکہ میں متعدد نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔صوفی مطیع الرحمان صاحب بنگالی مرحوم کے بعد مندرجہ ذیل مبلغین نے امریکہ میں تبلیغ کا فریضہ ادا کیا۔چوہدری خلیل احمد صاحب ناصرایم۔اے ( شکاگو - داشنگٹن) چوہدری غلام نین صاحب بی۔اے ( نیویارک داشنگٹن) مرزا منور احمد صاحب مولوی فاضل مرحوم (جو پٹس برگ میں ہی شہید ہوئے) چوہدری شکرانہی صاحب (سینٹ لوئیس) عبدالقادر صاحب ضیغم مولوی فاضل (پٹس برگ) مولوی نور الحق صاحب انور مولوی فاضل ( نیو یارک) سید جواد علی صاحب بی۔اے ( ڈیٹرائٹ ) امین اللہ خان سالک شاہد بی۔اے (شکا گو) صوفی عبد الغفور صاحب بی۔اے (واشنگن نیو یارک) عبد الرحمان خان صاحب بنگالی بی۔اے (واشنگٹن پٹس برگ) راجہ عبد الحمید صاحب (ڈبیٹن) ۱۹۵۰ سے امریکہ کا مرکزی دار التبلیغ شکاگو کی بجائے واشنگٹن مقرر کیا گیا ہے اور اس کے حلقہ میں شکاگو، واشنگتن، بوسٹن، فلاڈلفی، نیویارک، بالٹی ،مور، پنس برگ، نیکس ٹاؤن، کلیولینڈ، ڈیٹن، اند یا نا پولس ملوا کی ، سینٹ لوئیس اور کینس سٹی، ولیا ایک اور ڈیٹرائٹ میں مشہور جماعتیں قائم ہیں۔امریکہ کے بعض نہایت مخلص اور ایثار پیشہ احمدیوں کے نام یہ ہیں:- ولی کریم - لطیفہ کریم۔امته اللطيف۔مرسل شفیق (ڈ میٹن) احمد شهید علیه شهید - ابو صالح ابو الکلام- رشیدہ کلام۔(پنس برگ) علیہ علی (انڈیانا پولس) نور الاسلام محمد بشیر ( شکاگو) زینب عثمان - عبد اللہ علی (سینٹ لوئیس) عبد الحکیم ، امتہ الحفیظ (کلیولینڈ) کریما کریم عبد الرحمان (باشیمور) رشیده طه (واشنگٹن) بشیر افضل مصطفے دلیل نیویارک) خلیل محمود ایم اے (باسٹن) امریکہ مشن کی طرف سے اس وقت تک تیس سے زائد کتب درسائل شائع ہو چکے ہیں مثلاً اسلامی اصول کی فلاسفی اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے انگریزی تراجم۔اسلام اینڈ ڈیما گریسی (از حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالٰی) حیات احمد Ahmad (The Tomb of Jesus) (مؤلفہ جناب صوفی مطیع الرحمان صاحب بنگالی مرحوم) اسلام کا تعارف (An Intepretation of Islam) (اطالوی پروفیسر واگ لیری) موخر الذکر کتاب کا دیباچہ جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب (سابق حج عالمی اسمبلی حال حج عالمی عدالت ہیگ) کا لکھا ہوا ہے۔مشن کی طرف سے اس وقت تبلیغ اسلام کے لئے دی مسلم من رائز" اور تربیتی اغراض کے لئے احمدیہ گزٹ" کے نام سے دو رسالے بھی جاری ہیں۔۱۹۶۵ء میں ڈاکٹر بشارت احمد صاحب منیر نے of Life) قبر مسیح