تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 88
تاریخ احمدیت جلد ۴ 80 سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت اس کے خوف سے کانپ رہے تھے انگریزی مضامین لکھنے کی مشق نومبر ۱۹۰۹ء میں آ نومبر ۱۹۰۹ء میں آپ نے محض دینی خدمت کی غرض سے انگریزی میں مضامین لکھنے کی مشق شروع کی۔ان مضامین پر نظر ثانی حضرت مولانا شیر علی صاحب فرمایا کرتے تھے۔یہ سلسلہ لمبے لمبے وقفوں کے ساتھ قریباً اگست ۱۹۱۱ء تک جاری رہا یہ مضامین آپ کی کاپی میں اب تک محفوظ ہیں۔اس سلسلہ میں ایک خاص قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ نے کاپی کے پہلے صفحہ پر مضامین لکھنے سے قبل مندرجہ ذیل عربی لکھی جو آپ کے جوش دینی وند ہی کی آئینہ دار ہے۔بسم الله الرحمر و پر حجم تحدة و تصلى على دوله الكريم المهم ايدني في تحصيل منذ اللسان وبارك في كل تعظیم اتعلم من الاستاذ - الرحم علی علی الاني وانصرنا في التكسير الديب وتنقل الخنازير - این سی ای او را برای این نفرین شد که ترجمہ : اے خدا اس زبان کے سیکھنے میں میری تائید فرما اور ہر اس لفظ میں جو میں اپنے استاد سے سیکھوں برکت ڈال اور مجھ پر اور میرے استاد پر رحم فرما اور کسر صلیب اور قتل خنزیر کرنے میں ہماری نصرت کر کیونکہ تیری مدد کے بغیر کوئی انسان کچھ بھی قدرت نہیں رکھتا۔ڈپٹی فقیر اللہ صاحب کے نام خط اسی ماہ نومبر۱۹۰۹ء میں آپ نے ڈپٹی فقیر اللہ صاحب کے نام جبکہ وہ علی گڑھ کالج میں پڑھتے تھے۔مندرجہ ذیل خط لکھا جس سے آپ کی مصروفیات کا کسی قدر پتہ چلتا ہے۔