تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 576 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 576

تاریخ احمدیت جلد ۳ 568 حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی سیرت طیبہ جن دنوں حضرت خلیفہ اول گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے صاحب فراش تھے ان دنوں کا ایک چشم دید واقعہ نواب عبدالرحیم خان صاحب خالد یہ بیان فرماتے ہیں کہ "سید محمود اللہ شاہ صاحب۔۔۔۔نماز پڑھایا کرتے تھے اور آپ بیٹھ کر ان کے پیچھے نماز ادا کیا کرتے تھے۔۔۔۔۔ایک مرتبہ حضرت خلیفہ ثانی کو بھی وہاں چارپائی پر اسی جماعت میں نماز مغرب پڑھتے دیکھا۔۔۔۔اپنے ہم عمروں سے ہی معلوم ہوا کہ دورہ ضعف ہو گیا لوگ بعد نماز ان کو دبا رہے تھے لیکن حضرت در آنحالیکه خود بیمار تھے بار بار دریافت کرتے تھے میاں صاحب اب کیسے ہیں؟" مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری تحریر کرتے ہیں۔کہ ایک دفعہ آپ نے نماز پڑھانے سے پہلے صفوں کی درستی کے لئے پیچھے مڑ کر دیکھا میں آپ کے بالکل پیچھے کھڑا تھا اور بائیں طرف دوسرے یا تیسرے حضرت بشیر الدین محمود احمد صاحب تھے۔حضرت خلیفہ اول نے ہاتھ بڑھا کر حضرت میاں صاحب کو مجھ سے دائیں طرف صف اول میں کھڑا فرما دیا اور فرمایا میاں آپ اس باپ کے بیٹے ہیں جو کبھی بائیں طرف نہیں کھڑا ہوا۔مولوی ظہور حسین صاحب (سابق مبلغ بخارا) کا بیان ہے کہ حضور نے اپنی بیٹھک میں ایک خط حضرت میاں صاحب (خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی) کے نام لکھا اور مجھے فرمایا۔کہ دے آؤ۔میں نے رستہ میں کھولا تو ایسے ادب کے رنگ میں حضرت خلیفہ اول نے آپ کو مخاطب فرمایا تھا کہ گویا میاں صاحب خلیفہ ہیں اور آپ خود خادم ہیں خط میں یہ لکھا تھا کہ بازار والوں میں جھگڑا رہتا ہے دعا کریں۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب فرماتے ہیں۔کہ "حضرت خلیفتہ المسیح اول مولوی حکیم نور الدین صاحب الله جس طرح کی محبت اس وجود کے ساتھ کرتے تھے۔اور اس کے بچپن میں بھی جس قدر ادب اور احترام آپ کا کرتے تھے اس سے معلوم ہو تا تھا کہ حضرت مولوی صاحب کو اپنی فراست مومنانہ اور کشف ولیانہ سے محسوس و مشہور ہو رہا تھا کہ یہ بچہ منشائے الہی کے ماتحت کسی منصب عالی کے واسطے تیار کیا جا رہا ہے۔ایک دفعہ ہم سب ہم سفر تھے۔( حضرت مسیح موعود ساتھ نہ تھے ) ایک اسٹیشن پر ہم گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے کچھ کھا رہے تھے۔۔۔حضرت صاحبزادہ محمود احمد صاحب کہیں پلیٹ فارم پر پھر رہے تھے۔جب آپ گاڑی کے اندر آئے تو حضرت مولانا فورا اپنی جگہ سے اٹھ کر نیچے بیٹھ گئے اور حضرت صاحبزادہ صاحب کو اپنی جگہ پر بٹھایا۔مولوی صاحب کو نیچے بیٹھا دیکھ کر ہم سب کھڑے ہو گئے اور جگہ نکال کر با صرار حضرت مولوی صاحب کو اوپر بٹھایا "۔خاندان حضرت مسیح موعود کی قدرو منزلت حضرت خلیفہ اول کی نگاہ میں کس درجہ تھی اس کی