تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 29 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 29

تاریخ احمدیت جلد ۳ 25 خلیفتہ المسیح الاول" کے حالات زندگی ( قبل از خلافت) حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ المسیح اول کے ننھیال کہا نہ ضلع حضرت کے ننھیال جہلم میں تھے جو دریائے جہلم کے کنارے پر پنڈ دادنخاں سے جانب غرب للہ اسٹیشن سے قریبا چار میل کے فاصلے پر ایک گاؤں ہے۔ضلع راولپنڈی تحصیل علم سيكوال صياني ضلع سرگودها بيره حضرت خلیفتہ المسیح اول کے نانا کا نام مراد بخش اور پڑنانا کا نام بڈھے شاہ تھا جو اعوان قوم سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی والدہ ماجدہ کا نام نور بخت تھا جو ایک بزرگ اعظم کی نواسی بھی تھیں۔آپ کی والدہ ماجدہ حضرت نور بخت اپنے خاوند کی طرح بڑی دیندار اور عقیدہ و مسلک کے لحاظ سے سنی حنفی فرقہ سے تعلق رکھتی تھیں نماز کی بہت پابند تھیں اور باورچی خانہ میں اپنا مصلی کھونٹی پر شکار کھتی تھیں۔نماز کا وقت ہو تا تو بے تامل و ہیں نماز پڑھ لیتی تھیں آپ اچھی پڑھی لکھی ، مذہبی مسائل سے واقف اور قرآن مجید کو خوب سمجھتی سمجھاتی تھیں۔تیرہ برس کی عمر سے انہوں نے قرآن شریف پڑھانا شروع کیا۔ہزاروں لڑکیوں اور لڑکوں نے آپ سے قرآن شریف پڑھا۔پنجابی میں قرآن مجید کے عجیب عجیب نکات بیان فرمائیں۔ان کی زبان سے کبھی خفیف سے ناشائستہ الفاظ بھی نہیں سنے گئے۔اگر کبھی خفا ہو تیں تو زیادہ سے زیادہ یہ کہتیں۔" محروم نہ جائیں یا نا محروم ان کو ابتداء ہی سے شوق تھا کہ آپ کی اولاد قرآن مجید سے گہری محبت اور غیر معمولی شغف رکھتی