تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 470
تاریخ احمدیت جلد 462 اخبار " الفضل " اور " پیغام صلح " کا اجراء مدرسہ احمدیہ کو عربی علوم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کا سفر مصر و شام کے چوٹی کے اساتذہ کی ضرورت تھی۔یہ خلا پر کرنے کے لئے سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب (ایف۔اے) اور شیخ عبدالرحمن صاحب نو مسلم (مولوی فاضل) لاہوری کو مصر بھیجا گیا۔دونوں ہم سفر انصار اللہ کے ممبر تھے اور انصار اللہ ہی نے ان کو سفر کے اخراجات دئے۔۲۶ / جولائی ۱۹۱۳ء کو یہ اصحاب قاریان سے روانہ ہوئے۔حضرت خلیفہ اول نے دعا کے ساتھ الوداع کیا اور حضرت صاحبزادہ صاحب انصار اللہ کے ممبروں اور دوسرے احباب کے ساتھ مشایعت کے لئے دور تک گئے۔اور شہر سے باہر جا کر کے بٹھایا۔مصر میں پہنچ کر شاہ صاحب کا دل قاہرہ کے قدیم طریقہ تعلیم سے اچاٹ ہو گیا۔اور وہ شیخ عبد الرحمن صاحب کو قاہرہ چھوڑ کر پہلے بیروت پھر طلب میں گئے اور چوٹی کے اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔اور بیت المقدس میں امتحان دے کر اعلیٰ نمبروں پر پاس ہوئے پھر صلاح الدین ایوبیہ کالج میں استاد مقرر ہوئے اور ساتھ ہی شام یونیورسٹی سے سند بھی حاصل کی۔بعد ازاں سلطانیہ کالج کے دائس پرنسپل بنے۔اکتوبر ۱۹۱۸ء کے آخر میں سیاسی قیدی کی حیثیت میں اولاً قاہرہ اور ثانیا مئی ۱۹۱۹ء میں لاہور لائے گئے۔جہاں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے آپ کو آزاد کروایا۔خانہ کعبہ اور مدینہ میں اسلام اور احمدیت ۱۹۱۳ء میں خان صاحب فرزند علی صاحب حج کے کے لئے دعائے خاص کی تحریک لئے روانہ ہونے لگے۔تو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اپنے قلم سے ان کو ایک مفصل مکتوب لکھا۔جس میں تحریر فرمایا۔" میرا ارادہ تھا کہ آپ کو ایک دعائیہ خط لکھ کر دوں جسے آپ میری طرف سے مدینہ منورہ اور مکہ میں پڑھ کر دعا مانگیں۔لیکن اب میرے دل کی کیفیت اس کی اجازت نہیں دیتی۔آپ اسی بات کی دعا کریں کہ الہی جس کام کے لئے میں کھڑا ہوں اگر تیرے منشاء کے مطابق ہے تو میرے دل کو مضبوط کر اور طاقت دے کہ میں تیرے قائم کردہ سلسلہ کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کروں۔اور اے خدا اگر جو کچھ میں کرتا ہوں تیرے منشاء کے خلاف ہے تو مجھے ہدایت دے اور اگر میرا وجو د سلسلہ کے لئے باعث فتنہ ہے تو مجھے میرے حبیب محسن کے ساتھ ملا دے کہ دل بے چین و بے قرار ہے۔تازه پیغام (اخبار پیغام صلح۔ناقل ) آپ نے پڑھا ہو گا۔اب گویا صریح مقابلہ شروع ہو گیا ہے راستہ میں بہت دعا کریں اور بہت ہی دعا کریں۔خدا تعالیٰ جماعت کا حامی ہو اسلام کا مددگار ہو ہمیں اسلام کا خادم بنائے اور اسلام پر ہمیں وفات دے کہ زمانہ تاریک ہو رہا ہے اور مصائب کے پہاڑ نظر آرہے