تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 336
ریخ احمدیت - جلد ۳ 328 قادیان میں متعدد پبلک عمارتوں کی تعمیر A چھوڑ بیٹھتے ہیں ہم حیران ہیں کہ کیا کریں۔ہاں آپ کی جماعت میں یہ خوبی دیکھی ہے کہ آپ کی جماعت کے ممبر انگریزی خوان بھی ہیں اور دین کے بھی پورے طور سے پابند ہیں۔”میں مرزا صاحب کے دعوی کو تو نہیں مانتا مگر ان کی جماعت میں جو یہ خوبی ہے اس کا قائل ہوں"۔اس کے بعد انہوں نے حضرت خلیفہ اول کے علم و فضل کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے ان کی ملاقات کا بہت اشتیاق ہے ایک دفعہ میں قادیان بھی جانے لگا تھا۔مگر پھر کسی وجہ سے ایک اور طرف جانے کا اتفاق ہو گیا۔جہاں مجھے ایک حادثہ پیش آیا جس کے سبب اب تو میں معذور بھی ہوں۔المختصر لکھنو سے یہ وفد کامیاب و کامران ہو کر۱۷ / اکتوبر ۱۹۱۰ء کی شام کو دار الامان میں داخل ہوا۔انجمن احمد یہ مونگھیر کے سالانہ جلسہ میں شرکت کے لئے مرکزی علماء سونگھیر میں حضرت خلیفہ اول نے ۱۸ نومبر ۱۹۱۰ء کو حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو روانہ کیا۔رستہ میں ان ہر دو بزرگوں نے شاہجہان پور میں لیکچر دئیے۔جن سے متاثر ہو کر دو ہندو مرد اور ایک عورت مشرف بہ اسلام ہوئے۔جو حضرت حافظ سید علی میاں صاحب اور ان کے فرزند ارجمند حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب کے عرصہ سے زیر تبلیغ تھے اس جلسہ کی مفصل خبر ان دنوں جناب محمد علی عابد نے اخبار پیسہ میں بھی شائع کر دی تھی۔رپورٹ میں حضرت مفتی صاحب کی تقریر کے بارے میں لکھا: " آپ کا بیان علی العموم اور وہ حصہ بالخصوص بہت ہی دلپذیر تھا جس میں آپ نے عبرانی کی تو رات سے حضرت محمد مصطفی مال کے متعلق پیشگوئیاں پڑھ کر ان کا ترجمہ سنایا جس نے کہ آنحضرت ا کا حلیہ شریف اور نام مبارک اصل زبان عبرانی کی تو رات شریف میں لکھا دکھا دیا۔اور فضیلت آنحضرت ا کے ثبوت پیش کرتے ہوئے سورۃ کوثر کی بڑی عمدہ و لطیف تفسیر کی جو سامعین کو محو حیرت بن گئی"۔حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب کی تقریر پر یہ ریمارکس دیئے۔" آپ کا انداز بیان نہایت عالمانہ اور محققانہ تھا۔آپ نے مشہور مذاہب کی تعلیمات کا علیحدہ علیحدہ ذکر کیا۔اور پھر اسلام کی تعلیم پیش کر کے اسلام کا افضل و اکمل مذہب ہو نا مثل آفتاب نصف النهار روشن کر دیا"۔ان لیکچروں کی شہر میں دھوم مچ گئی اور مسلمان فرط مسرت و عقیدت میں ملاقات کے لئے دوسرے روز ان کی فرودگاہ پر آئے لیکن معلوم ہوا کہ وہ ساڑھے گیارہ بجے شب سونگھیں روانہ ہو گئے ہیں۔