تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 296
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 288 ط رسہ احمدیہ کے سنگ بنیاد سے تمکین خلافت کے نشان تک معا بعدا / اپریل ۱۹۰۹ء کو قصور کے سالانہ جلسہ میں شریک ہوئے اور لیکچر دینے کے بعد دوبارہ دہلی میں حضرت ام المومنین کی خدمت میں حاضر ہوئے جہاں آپ کا ۱۶ / اپریل ۱۹۰۹ء کو دوسرا عام لیکچر ہوا اور ۱۸ اپریل ۱۹۰۹ء کو حضرت ام المومنین کے ساتھ واپس قادیان تشریف لائے۔اردو کی تائید میں ریزولیوشن ڈاکٹرلی۔ی۔پیٹر جی نے پنجاب یونیورسٹی کے جلسہ اسناد پر کہا تھا کہ اردو صوبہ پنجاب کی درنیکلر زبان نہیں ہے اس لئے صوبائی تعلیم اردو کی بجائے پنجابی میں ہونی چاہئے۔یہ خیال چونکہ مسلمانوں کے لئے نہایت درجہ مضر اور نقصان رساں تھا اس لئے مجلس معتمدین صدرانجمن احمد ید نے ۱۲۵ مئی ۱۹۰۹ ء کو حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفتہ المسیح کی صدارت میں یہ ریزولیوشن پاس کیا کہ " اس انجمن کی رائے میں "اردو" صوبہ پنجاب میں تعلیمی اغراض کے لئے بالعموم اور ابتدائی تعلیم کے لئے بالخصوص مناسب اور موزوں زبان ہے اور بہ حیثیت درسی جو رتبہ اسے مدارس میں حاصل ہے اس کو قائم رکھنا ترقی تعلیم کے لئے نہایت ضروری ہے "۔۱۳۸ ۲۹ ۳۰ ۱ مئی ۱۹۰۹ء کو انجمن احمد یہ فیروز پور نے جلسہ کیا جس جلسه انجمن احمدیہ فیروز پور کا پروگرام خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈ ر چیف کورٹ نے تجویز کیا تھا اس جلسہ میں بھی حضرت صاجزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا لیکچر ہوا۔بعنوان اسلام کیا ہے اور وہ ہمیں کیا بنانا چاہتا ہے " صدر جلسہ خواجہ کمال الدین صاحب نے اس لیکچر پر یہ ریمارکس کئے : " صاحبزادہ صاحب نے جس قابلیت کے ساتھ اپنے لیکچر کو ختم کیا ہے اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں سمجھتا مگر جو حقانیت ان کے دل پر مرتسم ہے وہ بڑے بڑے آدمیوں میں نہیں۔اگر چہ ہم نے کوئی گدی نہیں بنائی۔مگر میں اتنا کہتا ہوں کہ آپ نے اور پیروں کے بچے بھی دیکھے ہیں میرے مرشد زادہ اور پیرزادہ کو بھی آپ نے دیکھا ہے کہ وہ قرآن کریم پر کیسا شیدا ہے اور اس کے حقائق و معارف بیان کرنے میں کیسا قابل ہے"۔اس جلسہ میں آپ کے علاوہ جن مقررین نے تقریریں کیں ان میں سے بعض کے نام یہ ہیں:۔حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی خان صاحب منشی فرزند علی صاحب۔خواجہ کمال الدین صاحب شیخ محمد یوسف صاحب۔ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب۔یہ جلسہ بہت کامیاب رہا۔انگریزی ترجمہ قرآن مجید اس وقت تک قرآن پاک کے جتنے تراجم یورپ کی مختلف زبانوں مثلاً انگریزی ، فرانسیسی ، جرمنی ، یونانی، لاطینی، پولینڈ اٹالین ، پرتگالی، اسپینش ، ہنگری، سردی ، ہالینڈ البانی ، ڈنمارک، آسٹریا، بلغاری وغیرہ) میں ہوئے 10+