تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 168 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 168

تاریخ احمدیت ، جلد ۳ 164 آغاز اجرت سے حضرت مسیح موعود کے وصال مبارک تک فرمائی۔یہ واقعہ ۲۴/ اکتوبر ۱۹۰۳ ء سے قبل کا ہے۔کتاب "نور الدین" کی تصنیف و اشاعت ایک مرتد آریہ دھرم پال (سابق عبد الغفور) نے " ترک اسلام" نامی کتاب لکھی جس کے جواب میں آپ نے ایک مفصل کتاب "نور الدین" کے نام سے تصنیف فرمائی۔کتاب کا مسودہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایک ایک باب کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں نماز مغرب کے بعد یا میر کے دوران سنایا کرتے تھے۔ایک مرتبہ مسودہ کا ایک حصہ پڑھا گیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جس آگ میں ڈالا گیا۔اس سے مخالفت اور لڑائی کی آگ مراد ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔اس تاویل کی کیا ضرورت ہے مجھے بھی خدا تعالٰی نے ابراہیم کہا ہے اور الہام فرمایا ہے۔کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔اگر لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے آگ کس طرح ٹھنڈی ہوئی تو وہ مجھے آگ میں ڈال کر دیکھ لیں کہ آیا میں اس آگ میں سے سلامتی کے ساتھ نکل آتا ہوں یا نہیں ؟ " چنانچه مولوی صاحب نے مضمون کا یہ حصہ کاٹ دیا اور جواب میں حضور ہی کا مسلک پیش فرمایا۔" ۶۴ جو چھپا ہوا موجود ہے۔حضرت مولوی صاحب اس کتاب کی تالیف کے ذکر میں لکھتے ہیں۔دھرم پال نے جب ترک اسلام کتاب لکھی تو اس سے بہت پہلے مجھے ایک خواب نظر آیا تھا کہ اللہ تعالی مجھ سے فرماتا ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن شریف کی کوئی آیت تجھ سے پوچھے اور وہ تجھ کو نہ آتی ہو اور پوچھنے والا منکر قرآن ہو تو ہم خود تم کو اس آیت کے متعلق علم دیں گے۔”جب دھرم پال کی کتاب آئی اور خدا تعالٰی نے مجھ کو اس کے جواب کی توفیق دی۔حروف مقطعات کے متعلق اعتراض تک پہنچ کر ایک روز مغرب کی نماز میں دو سجدوں کے درمیان میں نے اتنا خیال کیا کہ مولانا سیہ منکر قرآن تو ہے گو میرے سامنے نہیں یہ مقطعات پر سوال کرتا ہے۔اسی وقت یعنی دو سجدوں کے درمیان قلیل عرصہ میں مجھ کو مقطعات کا وسیع علم دیا گیا۔جس کا ایک شمہ میں نے رسالہ نور الدین میں مقطعات کے جواب میں لکھا ہے اور اس کو لکھ کر میں خود بھی حیران ہو گیا۔اس کتاب کے سرورق پر آپ نے استغفر الله استغفر الله - استغفر الله ولا حول ولا قوۃ الا باللہ کے الفاظ لکھے۔ان الفاظ میں دراصل ایک روحانی نظارہ کی طرف اشارہ تھا۔جو آپ کو انہی دنوں دکھایا گیا۔آپ نے دیکھا کہ ہندوؤں کے گھر میں شادی کے بعد ایک مندر کی طرف لے جائے گئے ہیں جس میں دو بڑے بڑے بت ہیں آپ کی موحدانہ طبیعت میں جوش آیا تو آپ نے