تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 38 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 38

حسین صاحب بٹالوی کی شورش کہا ہے وہ بالکل سچ ہے۔آپ لوگ جھوٹ بول نہیں سکتے۔یہ دشمنوں کا آپ کے متعلق غلط پروپیگنڈا تھا۔پس خانہ تلاشی کی کوئی ضرورت نہیں۔میں رخصت ہو تا ہوں۔اور یہ عرض کر کے وہ قادیان سے چل دیا۔اور گورنمنٹ کو رپورٹ بھجوادی کہ مرزا صاحب کے خلاف پراپیگنڈا سر تا پا غلط ہے۔اس واقعہ کے بعد ماحول بظاہر پر سکون سا ہو گیا مگر ۱۸۹۸ء کے اختتام پر حالات نے یکدم پلٹا کھایا اور آپ کے خلاف ایک سنگین مقدمہ حفظ امن کے نام پر دائر کر دیا گیا۔مقدمہ کی بنیاد مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے جو اپنے آپ کو دعوت مباہلہ کے سلسلہ میں لاجواب ہوتے دیکھا تو انہوں نے اس کے بچاؤ کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کئے کہ اسی اثناء میں حضور کی طرف سے ۱۳ ماہ کی میعاد ذلت کا اعلان ہوا۔مولوی صاحب فرار کے لئے بہانہ کی تلاش میں تھے ہی انہوں نے جو یہ اعلان پڑھا تو اشتعال پھیلانے کے لئے ایک نئی راہ نکالی یعنی انہوں نے ایک تیز دھار چھری لوگوں کو دکھا دکھا کر عوام کو اکسانا شروع کر دیا کہ مرزا صاحب نے لیکھرام کی طرح میری ہلاکت کا انتظام کر کے اشتہار جاری کیا ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ اس پیشگوئی کی صداقت کے واسطے وہ مجھے قتل کرائیں گے۔بٹالہ کے تھانہ میں اس وقت حضرت اقدس کا ڈپٹی انسپکٹر تھانہ پولیس بٹالہ کی رپورٹ ایک شدید مخالف ڈپٹی انسپکٹر محمد بخش نامی متعین تھا۔جس نے یکم دسمبر ۱۸۹۸ء کو ڈپٹی کمشنر گورداسپور (مسٹر جی ایم ڈوئی) کو رپورٹ بھجوائی کہ " حضور کو یاد ہو گا کہ جب مرزا غلام احمد مقدمہ حفظ امن پادری ہنری کلارک صاحب بہادر امر تسر سے بری ہوا تھا تو جناب مسٹرڈ گلس صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر نے زبانی اس کو فہمائش فرمائی تھی کہ برائے آئندہ ایسے اشتہارات یا پیشگوئی جس سے نقض امن کا اندیشہ ہو نہ دیا کرے۔کچھ عرصہ تک مرزا غلام احمد نے اس پر عمل کیا اور خاموشی رکھی اور اسی طرح اشتہار بازی شروع کر دی ہے جو موجب نقض امن کا ہے۔لہزار پورٹ اطلاعات ارسال بحضور ہے۔اشتہارات و اخبارات لف ہیں۔جہاں اس کا ذکر درج ہے اس پر نشان سرخی سے دیا گیا ہے۔اگر پسند رائے حضور ہو تو معرفت انسپکٹر صاحب اس امر کی خفیہ دریافت فرما کر فریقین کی ضمانت و مچلکہ حفظ امن کا انتظام فرمایا جاوے۔تحریر یکم دسمبر ۱۸۹۸ء عرضی کمترین محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ۔" اس درخواست پر گورداسپور پولیس نے یہ رپورٹ لکھی کہ IA رپورٹ پولیس گورداسپور سال گذشتہ میں مرزا غلام احمد قادیانی کے بر خلاف مقدمہ زیر