تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 420 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 420

تاریخ احمدنات - جلد ۲ ۴۱۷ مدرسہ احمدیہ کی بنیاد صریح طور پر ایڈیٹر " وطن پر کافر ضال و مضل اور دشمن اسلام ہونے کا فتویٰ دے دیا۔ایڈیٹر ” وطن " کار جوع ۱۹۰۶ ء میں ایڈیٹر "وطن" نے ریویو کے متعلق معاہدہ کی تنسیخ کو تنگ دلی پر محمول کیا تھا مگر ۱۹۱۲ء میں انہوں نے اپنے اس خیال سے رجوع کر لیا۔بات یہ ہوئی کہ یورپ میں تبلیغ اسلام کی کوششوں کو تیز تر کرنے کی خاطر نظارت المعارف القرآنیہ دہلی نے دو کنگ مشن کی اعانت کے لئے دو مسلمان واعظ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر ایڈیٹر ” وطن " نے لکھا۔" ضرور غیر احمدی واعظوں کا احمدی واعظ و مناد کے ساتھ مل کر کام کرنا منتج خرابی ہو گا اور جو کچھ اس کام پر سرمایہ لگایا جا رہا ہے وہ سب ضائع ہو جائے گا۔۔۔نظارت المعارف القرآنیہ دہلی اپنے واعظوں کو کسی اور ملک میں بھیجے یا وہ ملک کے اندر ہی کرد رہا جاہل اور دین دریانت سے غافل لوگوں کا سدھار کرے تو اچھا ہے۔" OA