تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 29
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شورش اور ناکامی ۲۹ تاریخ احمدیت جلد ۲ خدا تعالیٰ کی عدالت کی توہین سے ڈرو اور نرمی اور تواضع اور صبر اور تقویٰ اختیار کرو۔اور خدا تعالیٰ سے چاہو کہ وہ تم میں اور تمہاری قوم میں فیصلہ فرما دے۔بہتر ہے کہ شیخ محمد حسین اور اس کے رفیقوں سے ہرگز ملاقات نہ کرو بسا اوقات ملاقات موجب جنگ و جدل ہو جاتی ہے اور بہتر ہے کہ اس عرصہ میں کچھ بحث مباحثہ بھی نہ کرو کہ بسا اوقات مباحثہ سے تیز زبانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ضرور ہے کہ نیک عمل اور راستبازی اور تقویٰ میں آگے قدم رکھو کہ خدا ان کو جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں ضائع نہیں کرتا۔" مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور ان ۲۱ / نومبر ۱۸۹۸ء سے آسمانی عدالت میں مقدمہ دائر ہوا تھا اور اس کی میعاد تیرہ مہینے مقرر تھی مگر کے ہم مشرب علماء کی ذلت کا غیبی سامان خدا تعالیٰ نے جو شہنشاہ کون و مکاں ہے اپنے بندوں کو زیادہ انتظار میں نہ رکھتے ہوئے اگلے مہینہ میں ہی اس کا فیصلہ کر دیا اور شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی اور ان کے ہمنواؤں کی ذلت کا ایک عجیب غیبی سامان پیدا کر دیا۔واقعہ یہ ہوا کہ شیخ صاحب نے ۱۴۔اکتوبر ۱۸۹۸ء کو وکٹوریہ پریس لاہور سے ایک رسالہ انگریزی میں شائع کیا جس میں انہوں نے گورنمنٹ سے مربع حاصل کرنے کی خاطر امام مہدی آخر الزماں کی پیشگوئی کا صریحا - انکار کیا اور لکھا کہ میں مہدی کے آنے کی تمام حدیثیں موضوع سمجھتا ہوں۔چنانچہ اس رسالہ میں انہوں نے اپنے ان مضامین کی فہرست دی جو انہوں نے انگریزی حکومت کی وفاداری وغیرہ میں لکھ کر رسالہ اشاعت السنہ" میں شائع کئے تھے۔اس فہرست کا عنوان یہ تھا۔"The following is a list of Articles in the Ishat-us۔Sunnah Where in the illegality of rebellion against or opposition to the Govt and the true nature of Jehad (creseentade) is explained۔یعنی ذیل میں اشاعت السنہ" کے ان مضامین کی فہرست درج ہے جن میں گورنمنٹ کی مخالفت اور اس کے خلاف بغاوت کا ناجائز ہونا اور جہاد کی اصل حقیقت بیان کی ہے۔اس کے بعد شیخ صاحب نے ایک ایک دو دو سطر میں ان مضامین کا خلاصہ دیا ہے جو انہوں نے ان اغراض کے لئے ۱۸۷۹ء سے لے کر ۱۸۹۶ء تک لکھے۔انہی مضامین میں انہوں نے مہدی کے متعلق مضامین کا خلاصہ رسالہ کے صفحه ۵ پر یہ دیا کہ "Criticism of traditions regarding the Mahdi and arguments showing their incorrectness۔یعنی ان حدیثوں پر جرح کی گئی ہے جو مہدی کے متعلق ہیں اور دلائل دیئے گئے ہیں جن سے ان حدیثوں کا غلط اور باطل ہونا ثابت ہو تا ہے۔نیز لکھا۔"Questioning the authenticity of traditions describing the signs of Mahdi"