تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 214 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 214

تاریخ احمدیت جلد ۲ ٢١١ رسالہ " ریویو آن " کا اجراء ارشاد فرمایا کہ وہ ہر ماہ یہاں آنی چاہئیں۔اس اشتہار میں (جسے جماعت احمدیہ کے مالی نظام کے لئے سنگ بنیاد کی حیثیت حاصل ہے) حضور نے اس نئے نظام کی اہمیت واضح کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ ہر ایک شخص جو مرید ہے اس کو چاہیے جو اپنے نفس پر کچھ ماہواری چندہ مقرر کر دے خواہ ایک پیسہ ہو اور خواہ ایک دھیلہ۔اور جو شخص کچھ بھی مقرر نہیں کرتا اور نہ جسمانی طور پر اس سلسلہ کے لئے کچھ بھی مدد دے سکتا ہے وہ منافق ہے۔اب اس کے بعد وہ سلسلہ میں نہیں رہ سکے گا۔اس اشتہار کے شائع ہونے سے تین ماہ بعد تک ہر ایک بیعت کرنے والے کے جواب کا انتظار کیا جائے گا کہ وہ کیا کچھ ماہواری چندہ اس سلسلہ کی مدد کے لئے قبول کرتا ہے۔اور اگر تین ماہ تک کسی کا جواب نہ آیا تو سلسلہ بیعت سے اس کا نام کاٹ دیا جائے گا اور مشتہر کر دیا جائے گا۔" اس اشتہار کے نتیجہ میں لنگر خانہ اور میگزین کے لئے ذرا با قاعدگی سے چندہ فراہم ہونا شروع ہو گیا اور کئی دوستوں نے سرگرمی دکھلائی خصوصاً صوبہ پنجاب کی احمدی جماعتوں نے ایسا نمایاں حصہ لیا کہ حضور نے بھی بہت تعریف فرمائی۔TA