تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 7 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 7

تاریخ احمد بیت - جلد ۲ طاعون پھیلنے کی پیشگوئی اور اہل ملک کو اصلاح احوال کی تلقین مدرسہ تعلیم الاسلام کا قیام دشمنان حق نے جب اپنی مخالفت انتہا تک پہنچادی تو خد اتعالیٰ کے زور آور حملوں نے طاعون کی شکل اختیار کرلی جو ۱۸۹۶ء کے آخر میں بمبئی کے علاقہ سے نمودار ہوئی اور آہستہ آہستہ ہردوار تک پہنچ گئی۔پنجاب ابھی تک اس وہا سے محفوظ تھا اور انگریزی حکومت کے افسر اپنی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر یقین رکھتے تھے کہ پنجاب محفوظ رہے گا مگر اللہ تعالی نے ۶ / فروری ۱۸۹۸ء کو حضرت مسیح موعود پر بذریعہ رویا ظاہر فرمایا کہ پنجاب میں بہت جلد طاعون پھیلنے والی ہیں۔حضرت اقدس نے یہ خبر ملتے ہی ایک اشتہار دیا جس میں اہل پنجاب کو اطلاع دی اور انہیں اصلاح احوال کی پر زور تحریک فرمائی۔طاعون سے متعلق پہلا اشتہار اس اشتہار میں حضور نے تحریر فرمایا :۔آج جو ۶ / فروری ۱۸۹۸ ء روز یک شنبہ ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالٰی کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں۔میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔میرے پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ مرض بہت پھیلے گا یا یہ کہا کہ اس کے بعد جاڑے میں پھیلے گا۔لیکن نہایت خوفناک نمونہ تھا جو میں نے دیکھا۔اور مجھے اس سے پہلے طاعون کے بارے میں الہام بھی ہوا اور وہ یہ ہے۔اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ أَوَى القرية یعنی جب تک دلوں کی وباء معصیت دور نہ ہو تب تک ظاہری وباء بھی دور نہ ہوگی۔یہ تقدیر ایسی ہے کہ جو دعا صدقات اور خیرات اور اعمال صالحہ اور توبہ نصوح سے مل سکتی ہے۔اس لئے میری ہمدردی نے تقاضا کیا کہ میں عام لوگوں کو اس سے اطلاع دوں۔" مندرجہ بالا اشتہار کے بعد آپ نے ۲ مئی کو "جلسه طاعون اور دوائے طاعون" " "" " اپنے مخلصین خاص کا اجتماع کر کے انہیں متوقع ۲۵ وبائی خطرہ سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔آپ نے ان کے بچے خادم دین و ملت ہونے کی وجہ