تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 182 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 182

تاریخ احمدیت جلد ۲ 149 رسالہ " ریویو آف ریلیوں " کی تجویز حضرت اقدس کی زندگی میں یہ تحریک عمل میں نہ لائی جاسکی۔اور سات سال تک معرض التواء میں رہنے کے بعد حضرت مولوی نور الدین خلیفتہ اصبح الاول نے اپنے زمانہ خلافت کے پہلے سال ہی اس کی طرف توجہ فرمائی اور چونکہ جلسہ ۱۹۰۸ء میں اس کے لئے فرصت نہ نکل سکتی تھی اس لئے آپ نے اجازت دی کہ احباب معزز دوستوں کی نگرانی میں اپنے اپنے مقام پر ہی امتحان دے سکتے ہیں۔EI اس کے بعد خلافت ثانیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے امتحان کا سلسلہ باقاعدہ رنگ میں شروع ہوا۔ابتداء نظارت ” تعلیم و تربیت" قادیان نے امتحان کا اہتمام کیا۔اس کے بعد جماعت کی بعض دوسری تربیتی تنظیموں نے بھی اس کی ترویج میں سرگرم حصہ لینا شروع کر دیا۔