تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 305
تاریخ احمدیت جلدا آریہ سماج کا طوفان بے تمیزی ماموریت کا چھٹا سال آریہ سماج کا طوفان بے تمیزی اور تصنیف و اشاعت شحنه حق» (۱۸۸۷ء) آریہ سماج نے ” براہین احمدیہ " اور " سرمہ چشم آریہ " کی اشاعت کے بعد حق و صداقت کی تاب نہ لا کر حضرت مسیح موعود کے خلاف ملک میں مخالفت کی ایک آگ لگادی۔پنڈت لیکھرام نے تکذیب براہین احمدیہ " نامی کتاب لکھ کر اس آگ پر تیل کا کام دیا۔اور دوسرے آریہ ساجیوں نے لاجواب ہو کر نہایت اشتعال انگیز گندے اور گالیوں سے بھرے ہوئے اشتہارات اور رسالوں سے ملک کی فضا مکدر کر دی اور یہاں تک بد اخلاقی پر اتر آئے کہ بار بار گمنام خطوط اور اشتہاروں کے ذریعہ سے حضور کو قتل کر دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غیرت نے یہ گوارا نہ کیا کہ آریہ سماج کے یہ خونی عزائم دیکھ کر خاموش رہیں چنانچہ آپ نے اس باطل فرقے کی ان جارحانہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے اسلام کی پاکیزہ تعلیم کے مقابل دیدوں کی ماہیت بتانے اور تکذیب براہین احمدیہ " پر اصولی رنگ میں کاری ضرب لگانے کے لئے قلم اٹھایا اور چار پانچ گھنٹہ میں " شحنہ حق ایسی بلند پایہ کتاب تصنیف کردی جس نے آریہ سماج کے عقائد کا قلع قمع کر دیا۔حضرت اقدس نے آریہ سماج کی دھمکیوں کا جواب جن ایمان افزا الفاظ میں زیادہ آپ کے زبر دست جوش ایمانی کا پتہ دیتے ہیں آپ نے فرمایا یاد رہے کہ ہم حق کے اظہار میں ایسے اعلانوں سے ہرگز نہیں ڈرتے۔ایک جان کیا اگر ہماری ہزار جان ہو تو یہی خواہش ہے کہ اس راہ میں خدا ہو جائے اور گو ہم جانتے ہیں کہ یہ تحریریں کن حضرات کی ہیں اور کن اندرونی اور بیرونی سازشوں اور مشوروں اور با ہم خط و کتابت کے بعد کسی قوی