تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 281 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 281

تاریخ احمدیت۔جلدا۔۲۸۰ سفر ہوشیار پور شور برپا ہو گیا۔آپ کے عقیدت مند نہایت بے تابی سے آنے والے کا انتظار کرنے لگے۔اور مخالفین اسلام میں جو حضرت اقدس کے نشان نمائی کے چیلنج کے مقابلہ میں شکست فاش اٹھا چکے تھے اس "نشان رحمت" کی تضحیک کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے چنانچہ پنڈت لیکھرام نے ۱۸- مارچ ۱۸۸۷ء کو نہایت گستاخانہ لب وہ لہجہ میں ایک مفتریا نہ اشتہار شائع کیا جس میں حرف بحرف خدا تعالیٰ کے حکم سے لکھنے کا ادعا کر کے جواب دیا کہ "آپ کی ذریت بہت جلد منقطع ہو جائے گی غایت درجہ تین سال تک شہرت رہے گی"۔نیز کہا کہ اگر کوئی لڑکا پیدا بھی ہوا تو وہ آپ کی پیشگوئی میں بیان شدہ صفات سے بر عکس رحمت کا نشان نہیں زحمت کا نشان ثابت ہو گا۔وہ مصلح موعود نہیں مفسد موعود ہو گا چنانچہ اس بد زبان نے پسر موعود سے متعلق پیشگوئی کی ایک ایک صفت کو اپنے تجویز کردہ الفاظ کے سانچے میں ڈھال کر پوری بے حجابی سے لکھا۔”خدا کہتا ہے جھوٹوں کا جھوٹا ہے میں نے کبھی اس کی دعا نہیں سنی اور نہ قبول کی"۔"خدا اس سفر کو نہایت منحوس بتلاتا ہے“۔”خدا کہتا ہے میں نے قہر کا نشان دیا ہے "۔" خدا کہتا ہے اس کا نام عزرائیل اور شریر بھی ہے "۔" ناپاک اور پلید روح دی گئی ہے "۔” وہ دیجور کھلم کھلا ہے "۔" خدا کہتا ہے وہ آسمانی گولا نہایت منحوس ہے جو پاتال کو جاتا ہے "۔" آج تک مرزا دی فرقہ میں عموماً اور مرزا صاحب پر خصوصاً قہر کا سایہ تھا جو اس مغضوب ربانی کے سبب جہان میں آیا تھا"۔" شاید وہ صاحب ذلت و نحوست و نکبت ہو گا"۔" خدا کہتا ہے وہ مرزا کی طرح دنیا میں آکر اعزاز شیطانی نفس اور روح منحوس کی نحوست سے بہتوں کو دائم المریض کر کے واصل فی النار کرے گا اور آخر کو خود بھی اس میں پڑیگا۔اور اس کا نام خرد جال ہو گا "۔" خدا اسے ناپاک بتلاتا ہے جس کو شیطان نے اپنی شیطنت اور بے قمیتی سے بھیجا ہے "۔"خدا کہتا ہے وہ نہایت غلیظ القلب ہو گا اور علوم صوری و معنوی سے محروم رہے گا۔خدا کہتا ہے غلام جان بد بخت خسرة الدنيا والاخره مصدر باطل و العاطل " - "كان الشَّيْطَانُ وَرَدَ عَنِ الْفَلَكِ۔۔” اس میں شیطان کی روح پڑیگی اور خدا کا غضب اس پر برسے گا"۔وہ جلد جلد بڑھیگا کے متعلق خدا کہتا ہے کہ محض جھوٹھ ہے " "خدا کہتا ہے وہ دائم الحبس ہو گا"۔اس رذیل کا نام قادیان میں بھی بہت سے نہ جائیں گے۔اب تک تو آپ کے خالص اور دلی محبوں کا گروہ گھٹتا رہا ہے آئندہ بھی خدا کہتا ہے خسرہ الدنیا والاخرة رہیں گے "۔اس اشتہار کے آخر میں لکھا۔قادیانی خدا کا ارشاد ہے کہ میں نے تجھ پر کچھ فضل و احسان نہیں کیا نہ کوئی رحمت کا نشان بھیجا یہ سب تیری کار سازی ہے اور سراسر جعلسازی۔اور خدا کا یہ بھی فرمان ہے کہ میں نے جو فضل واحسان کیا ہے سب آریوں پر کیا ہے اور وقتا فوقتا انہیں کو الہامات اور رغبت کی خبروں سے اطلاع دی ہے اور سب فرقے جھوٹے مدعی ہیں۔" قطعی