تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 9 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 9

تاریخ احمدیت۔جلدا سلسلہ احمدیہ کا تعارف ان کے اندر بھی پائی جاتی ہیں۔یہ ہو گا اسلام کا غلبہ اور یہ ہو گا محمد رسول اللہ ﷺ کی عظمت کا دن۔محمد رسول اللہ اس کی عظمت کا دن وہ ہو گا جب دو ارب چالیس کروڑ کی دنیا میں چالیس کروڑ مسلمان نہیں ہو گا بلکہ دو ارب مسلمان ہو گا اور چالیس کروڑ غیر مذاہب کا پیرو ہو گا"۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ کلیم (پارہ ۲۸ سورۃ الصف (۱۰) خدا ہی ہے جس نے محمد رسول اللہ ﷺ کو دنیا میں بھیجا ہے ہدایت دے کر دین حق دے کر الظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تاکہ وہ سارے دینوں پر اسے غالب کرے سارے ملکوں پر نہیں کیونکہ ملکوں پر قبضہ کر لینا کوئی بڑی بات نہیں۔بڑی بات یہی ہے کہ دلوں پر قبضہ ہو۔۔۔ولوں کو بدل دینا اور ان کو فتح کر لینا یہ بڑی بات ہے۔فرض کرو پاکستان کسی وقت اتنی طاقت پکڑ جائے کہ وہ حملہ کرے اور سارے امریکہ کو فتح کرلے اور امریکہ کے لوگ ہمیں ٹیکس دینے لگ جائیں لیکن امریکہ کا آدمی اسلام اور قرآن پر لعنتیں ڈالتا ہو تو یہ بڑی فتح ہوگی یا امریکہ آزاد ر ہے لیکن امریکہ کے ہر گھر میں رات کو محمد رسول اللہ ﷺ پر درود بھیج کر سونے والے لوگ پیدا ہو جا ئیں تو یہ بڑی فتح پر ہو گی"۔احمدیت کو جدید مسلم تحریکات کے مقابل چوتھی امتیازی خصوصیت یہ حاصل ہے کہ چوتھا امتیاز جماعت احمدیہ کا یہ عظیم الشان نصب العین محض تخیل پرستی کا کرشمہ نہیں بلکہ خدا تعالی کی ان بھاری بشارتوں اور پیشگوئیوں کے مطابق ہے جو بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ اله لاة والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی ان رقت آمیز دعاؤں اور پر سوز التجاؤں کے نتیجہ میں بتائی گئیں کہ۔اس دیں کی شان و شوکت یا رب مجھے دکھا دے سب جھوٹے دیں مٹا دے میری دعا کی ہے میرے آنسو اس غم دل سوز سے تھمتے نہیں دیں کا گھر ویراں ہے اور دنیا کے ہیں عالی منار چنانچہ آپ کو عرش سے اسلام کی ترقی اور سربلندی کی خبریں دیتے ہوئے بتایا گیا کہ : قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام سب حربے ٹوٹ جائیں گے۔مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک و جالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی کچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس 1