تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 171 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 171

تاریخ احمدیت جلد براہین احمدیہ کی تصنیف و اشاعت باب یازدهم براہین احمدیہ کی انقلاب انگیز تصنیف و اشاعت دنیائے مذاہب میں زبر دست تہلکہ (۱۸۸۰ تا ۱۸۸۴) بالخصوص آریہ سماج کے خلاف قلمی جنگ کے دوران براہین احمدیہ کی تالیف کا پس منظر میں آپ کے دل میں یکا یک یہ غیبی تحریک پیدا ہوئی کہ معرکہ حق و باطل کے اس نازک ترین دور میں جبکہ عیسائیت ، آریہ سماج ، برہمو سماج وغیرہ منظم شکل میں اسلام پر حملہ آور ہیں۔دین مصطفیٰ کے دفاع کے لئے ایک مستقل تصنیف کی ضرورت ہے جس میں باطل کے اس مرکب حملہ کا علمی اور عملی، عقلی اور منقولی سب ہی ہتھیاروں سے دندان شکن جواب دیا جائے۔اور اپنے روحانی تجربات اور حقانیت اسلام کے تازہ نشانوں کو پیش کر کے اسلام کی فضیلت اور خاتم النبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی صداقت اور قرآن مجید کی فوقیت اور برتری کے ثبوت میں اندرونی اور بیرونی ماضی اور حال کے زبردست دلائل کی ایک ایسی عظیم الشان صف بستہ فوج کھڑی کر دی جائے کہ دشمن کے مورچے بے کار ہو جائیں اور اسلام فاتحانہ شان کے ساتھ ہر قلب سلیم میں داخل ہو جائے۔چنانچہ یہ خیال آتے ہی دین حق کے سپہ سالار نے ہاتھ میں قلم لیا اور روح القدس کی تائید سے نہایت مختصر وقت میں ایک معرکتہ الاراء کتاب تصنیف کر ڈالی۔یہ کتاب آپ کی پہلی اور شہرہ آفاق تصنیف " براہین احمدیہ " تھی۔براہین احمدیہ کی تصنیف کے متعلق حضور کا ایک کشف میں وہ مبارک کتاب تھی جس یہی کے متعلق مدتوں قبل عالم شباب میں بذریعہ کشف آپ کو خبر دی گئی تھی کہ قطبی نام کی ایک کتاب لکھنا آپ کے لئے مقدر ہے - 1 اس کتاب کو قطبی اس لئے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے مضبوط دلائل اور مستحکم اور غیر متزلزل براہین اور انوار و برکات کے لحاظ سے قطب ستارہ کی حیثیت میں افق پر طلوع ہوگی اور جس طرح قطب ستارہ سے قبلہ