لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 635 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 635

635 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کےساتھ شکریہ بزرگان و احباب مکرمی و محترمی مولانا محمد یعقوب صاحب فاضل انچارج صیغہ زود نویسی کی وفات کو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔مگر میں نے اپنی اس کتاب میں بھی آئمکرم کے فراہم کردہ مواد سے فائدہ اٹھایا ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی اولا د کا حافظ و ناصر ہو۔آمین مکرمی ومحتر می ڈاکٹر عبید اللہ خاں صاحب بٹالوی اور عزیزم شیخ عبدالماجد صاحب بی۔اے بھی شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس کتاب کے مسودہ میں اپنے گرانقدر مشوروں سے امداددی۔مکرم و محتر می جناب چوہدری محمد اسد اللہ خاں صاحب آج کل صاحب فراش ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں کا ملہ عاجلہ صحت عطا فرمائے۔انہوں نے بھی ہر قسم کی امداد سے نوازا ہے۔ضخیم کتابوں کی طباعت کیلئے سب سے زیادہ مشکل اخراجات کی ہوا کرتی ہے۔مالی رنگ میں درج ذیل بزرگوں اور احباب نے تعاون کیا ہے۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء ا۔حضرت میاں محمد یوسف صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ لا ہو ر ۲۔محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب صوبائی امیر۔۳۔محترم جناب چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر جماعت شیخو پوره - -۴- محترم جناب شیخ عبدالحق صاحب انجنیر صدر حلقہ دارالذکر۔