لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 509
509 بھیجا اور مسلسل ایک ہفتہ بحث کر کے انہوں نے ہماری نیابت کا حق ادا کر دیا، ۴ کے تنظیم جماعت محترم چوہدری عبدالرحیم صاحب صدر حلقہ اسلامیہ پارک کا بیان ہے کہ جب محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ جماعت لاہور کے امیر منتخب ہوئے تو آپ نے لا ہور شہر کی وسعت کے پیش نظر شہر کو کئی حلقوں میں تقسیم کیا اور ہر حلقہ کے لئے الگ الگ صدر اور دیگر عہدیدار مقرر کئے۔ان ایام میں محترم شیخ صاحب مجھے ساتھ لے کر باقاعدگی کے ساتھ باری باری تمام حلقوں کا دورہ کیا کرتے تھے۔مجھے یاد ہے ایک مرتبہ آپ کے والد صاحب کافی بیمار تھے مگر اس حالت میں بھی آپ مجھے ساتھ لے کر ماڈل ٹاؤن کے دورہ پر روانہ ہو گئے۔ابھی ماڈل ٹاؤن پہنچے ہی تھے کہ فون پر اطلاع ملی کہ آپ کے والد صاحب کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے فوراً واپس پہنچو۔اس پر ہم واپس آگئے۔محترم چوہدری صاحب نے مزید فرمایا : محترم شیخ صاحب جب امیر مقرر ہوئے تو شروع شروع میں آپ کے پرسنل اسسٹنٹ محترم چوہدری احمد جان صاحب حال امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی تھے۔مگر جب ان کا تبادلہ ہو گیا۔تو شیخ صاحب نے مجھے پرسنل اسٹمنٹ مقرر کر لیا۔مجھے کچھ عرصہ تک اپنے ساتھ حلقوں میں لے جاتے رہے۔پھر یہ کام میرے ہی سپر د کر دیا۔میں دوروں کی رپورٹ آپ کی خدمت میں پیش کیا کرتا تھا۔اور پھر جس حلقہ میں آپ خود جانے کی ضرورت محسوس کرتے اس میں مجھے ساتھ لے کر تشریف لے جاتے۔جب مجھ پر حلقہ جاتی دوروں کی وجہ سے بوجھ زیادہ ہو گیا تو آپ نے مجلس عاملہ کے سارے ممبروں کے لئے الگ الگ حلقے مقرر کر دئیے۔محترم چوہدری صاحب نے آپ کی امارت کے زمانہ کا ایک اہم واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: حالقہ دہلی دروازہ میں بہت قدیم اور بزرگ صحابہ رہا کرتے تھے۔تبلیغ بھی خوب کرتے تھے۔نیکی اور تقویٰ کا بھی گہرا اثر تھا۔مگر حلقہ کی تنظیم برائے نام تھی۔اس حلقہ کی یہ حالت دیکھ کر پہلے تو محترم شیخ صاحب نے خود اس حلقہ میں بار بار تشریف لا کر ا حباب کو سمجھایا مگر جب دیکھا کہ جیسی تنظیم کے آپ خواہاں تھے۔ویسی قائم نہیں ہو سکی تو آپ نے مجھے اس حلقہ کا صدر نامزد کر دیا۔اندار ڈیڑھ سال میں