لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 357 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 357

357 پاؤں میں پنجابی وضع کا جو تا سر پر عمامہ لپٹا ہوا بدن پر سادہ ساڈھیلا ڈھالا کر تہ اور کمر میں تہ بند باندھا کرتے تھے۔موسم کے مطابق کوٹ پہننا بھی آپ کا معمول تھا۔اولاد: برکات احمد را جیکی مرحوم مصلح الدین احمد را جیکی مرحوم اقبال احمد را جیکی، مبشر احمد را جیکی عزیز احمد را جیکی، صفیہ بیگم زینب، قدسیہ۔حضرت چوہدری غلام محمد صاحب سیالکوٹی ولادت: ۱۸۷۵ء بیعت : ۱۹۰۵ء وفات : ۷۔اگست ۱۹۶۱ء عمر : ۸۶ سال حضرت چوہدری غلام محمد صاحب سیالکوئی بہت ہی مخلص اور فدائی صحابی تھے۔آپ نے بی۔اے کا امتحان الہ آباد یو نیورسٹی سے پاس کیا اور ۱۹۰۵ء میں بیعت کی اور مئی ۱۹۰۹ء سے تعلیم الاسلام ہائی سکول میں مدرس مقرر ہوئے اور اس محنت اور ذوق و شوق سے کام کیا کہ ہیڈ ماسٹری کے عہدہ تک پہنچ گئے۔بعد ازاں نصرت گرلز ہائی سکول کے مینجر کے طور پر بھی کچھ عرصہ کام کیا۔آپ معلم بھی تھے منتظم بھی تھے اور عالم بھی تھے۔آپ کی علم دوستی کا ثبوت وہ لغت ہے جو آپ نے حضرت مولوی محمد جی صاحب فاضل کی مدد سے عربی لغت المنجد کا ترجمہ کر کے تسہیل العربیہ کے نام سے شائع کی۔تقسیم ملک کے بعد آپ نے لاہور کے حلقہ راج گڑھ متصل چوبرجی میں سکونت اختیار کی۔۷۔اگست ۱۹۶۱ء کو یہیں وفات پائی۔لیکن تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔فاناللہ وانا اليه راجعون۔اولاد: لیڈی ڈاکٹر غلام فاطمہ۔غلام احمد۔عبدالرحمن - منظور فاطمہ۔کنیز فاطمہ۔عطاءالرحمان۔نصیر احمد۔رشید احمد۔آمنہ بشری۔رفیق احمد۔حضرت سید محمد حسین شاہ صاحب آف را ہوں ولادت : ۷۔اگست ۱۸۸۳ء بیعت : ستمبر ۱۹۰۵ ء وفات: ۲۴۔اپریل ۱۹۹۲ء از قلم جناب ڈاکٹر محمد جی صاحب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فرزندار جمند حضرت شاہ صاحب) حضرت سید محمد حسین شاہ صاحب ۷۔اگست ۱۸۸۳ء کو قصبہ را ہوں ضلع جالندھر میں اہل سنت وا الجماعت گھرانے میں پیدائے ہوئے۔ابتدائی تعلیم را ہوں اور لدھیانہ میں حاصل کی۔۱۸۹۸ء میں