لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 278
278 آپ نے محترم میاں کرم دین صاحب اور محترم میاں جمال دین صاحب کو بھی حضرت اقدس کی کتاب نور القرآن دکھائی اور باہمی مشورہ سے تینوں بزرگوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں بیعت کے خط لکھ دیئے۔محترم میاں محمد دین صاحب ۱۹۵۰ء میں گنج مغلپورہ میں فوت ہوئے اور یہیں امانتا دفن کئے گئے۔اسے محترم مستری جان محمد صاحب محترم مستری جان محمد صاحب ابن حاجی گلاب دین صاحب بھی موضع بھڈ یا ر ضلع امرتسر کے باشندہ ہیں۔آپ کی بیعت کا صحیح سن معلوم نہیں ہو سکا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بیعت بھی ۱۸۹۷ء کے بعد کی ہے۔آپ اس وقت بفضلہ تعالیٰ باغبانپورہ لاہور میں اپنے اکلوتے فرزند میاں دین محمد صاحب ایم۔اے ایل۔ایل۔بی کے ہاں قیام پذیر ہیں۔اور آپ کی عمر ۸۴۔۸۵ سال ہے۔آپ کو بھی متعدد بار سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں قادیان جانے اور حضور کی زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل ہے۔نیز اٹاری سٹیشن پر بھی جماعت بھڈیار کے ساتھ حضور سے شرف مصافحہ اور ملاقات نصیب ہوئی۔محترم مستری صاحب نے بیان کیا کہ وہ بھڑ یا ضلع امرتسر سے انداز ال۱۹۲ء میں امرتسر چلے گئے تھے۔۱۹۴۴ء میں مغلپورہ گنج میں آ کر آباد ہو گئے۔محترم میاں محمد اسماعیل صاحب محترم میاں محمد اسماعیل صاحب نے بھی ۱۹۰۰ ء کے لگ بھگ جماعت بھڈ یا ضلع امرتسر کے ساتھ بیعت کی اور متعدد مرتبہ قادیان میں اور اٹاری سٹیشن پر حضرت اقدس کی زیارت سے شرف یاب ہوئے۔آپ نے باغبانپورہ لاہور میں رہائش اختیار کر لی تھی۔۱۹۶۱ء میں آپ کی وفات ہوئی۔فــانـا لله وانا اليه راجعون۔محترم میاں دین محمد صاحب محترم میاں دین محمد صاحب محترم جناب میاں غلام محمد صاحب اختر ناظر دیوان صدر انجمن احمد یہ کے برادرا کبر ہیں۔آپ بچپن کے احمدی ہیں۔بہت نڈر بیباک صاف گوا اور مخلص۔عمر ۷۵ سال کے