لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 178 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 178

178 صاحب نے پوچھا کہ میاں جی ! سنا ہے آپ کی جیب سے کسی نے روپے نکال لئے ہیں۔فرمانے لگے۔قریشی صاحب! میں تو حیران ہوں کہ اس نے روپے نکال کس طرح لئے؟ حضرت میاں عبدالمجید صاحب ولادت: انداز ا۱۸۸۰ء بیعت : ۱۸۹۳ء وفات : ۱۹۵۳ء حضرت میاں عبدالمجید صاحب حضرت میاں چراغ دین صاحب کے بیٹے تھے۔دفتر چیف انجنئیر انہار میں ملازم رہے۔ریٹائر ہونے کے بعد پانچوں وقت مسجد میں آ کر نماز باجماعت پڑھتے تھے مگر بہت کم گو تھے۔چپکے سے آ کر مسجد میں بیٹھ رہتے تھے اور نماز سے فارغ ہوکر گھر چلے جاتے تھے۔انہوں نے اپنی اولاد کی بہت اچھی تربیت کی۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کے ساتھ خاص تعلق تھا۔ان کی اولاد میں محترم میاں محمد عمر صاحب پی۔ڈی۔ایس۔پی سلسلہ کے لٹریچر کے ساتھ واقفیت رکھنے کی وجہ سے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔باقی اولاد کے نام یہ ہیں۔میاں محمد عثمان۔میاں محمد صادق حضرت میاں محمد سعید صاحب سعدی ولادت: ۱۸۸۵ء وفات : ۱۹۵۳ء میاں محمد سعید صاحب سعدی بھی حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور کے صاحبزادہ تھے۔بڑے جوشیلے اور غیور احمدی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا گہرا مطالعہ رکھتے تھے۔خصوصاً لا ہوری فریق کے ساتھ بحث میں انہیں ید طولی حاصل تھا۔چنانچہ اس سلسلہ میں کئی چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ آپ کی یادگار موجود ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے زمانہ میں ایک مرتبہ ۱۹۱۷ء میں آپ نے حضرت حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیری کے ساتھ مل کر پنجاب کی انجمنوں کی تنظیم کے سلسلہ میں دورہ بھی کیا تھا۔۲۴ آپ نے بھی ایک عرصہ تک چیف انجنئیر محکمہ انہار کے دفتر میں ملازمت کی مگر پھر بیماری کی وجہ سے استعفیٰ پیش کر دیا۔اولاد : بشارت احمد۔بشری سعیدہ۔عارفہ