لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 143 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 143

143 اتار سکتیں۔اب خدا تعالیٰ نے ایک اور انتظام کر دیا ہے اور وہ یہ کہ قادیان میں آنحضرت ﷺ کے ایک بروز حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام پیدا ہوئے ہیں اور ہم نے انہیں قبول کر لیا ہے۔اب ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بھی انہیں تسلیم کر کے نئے سرے سے مسلمان بن جائیں۔یہ بات سنکر پیر صاحب بہت گھبرائے۔جواب تو کیا دینا تھا آئندہ کیلئے گوجرانوالہ میں آنا ہی بند کر دیا۔۱۹۱۵ء سے لیکر ۱۹۳۲ء تک محترم شیخ صاحب غیر مبائعین کے ساتھ رہے۔۱۹۲۲ء میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ لاہور تشریف لائے ہوئے تھے اور محترم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور کی کوٹھی پر قیام فرما تھے۔محترم شیخ صاحب حضور کی ملاقات کے لئے لاہور آئے اور حضور کے سامنے کھل کر اپنے شکوک وشبہات پیش کئے۔حضور کے جوابات سن کر آپ کی بہت حد تک تسلی ہوگئی۔ادھر غیر مبائعین کی اندرونی اور بیرونی حالتوں سے اچھی طرح واقف ہو چکے تھے۔اس لئے جلسہ سالانہ ۱۹۲۲ء پر آپ قادیان تشریف لے گئے اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی حقائق و معارف سے پر تقاریر سن کر ایسا اثر ہوا کہ جلسہ کے ایام میں ہی بیعت کر لی۔فالحمد للہ علی ذالک اس کے بعد آپ نے اپنی وفات تک فدائیت کا وہ نمونہ دکھایا کہ مرکز کی ہر تحریک پر انشراح صدر سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔موصی تو تھے ہی، حصہ آمد کے علاوہ تحریک جدید وقف جدید کے چندوں میں وفات تک حصہ لیا۔انصار اللہ کا چندہ بھی باقاعدگی کے ساتھ ادا فرماتے رہے۔بلکہ انصار اللہ کے ہال کی تعمیر کے لئے سور و پیہ چندہ دینے والوں میں بھی آپ کا نام کندہ ہے۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اور آپ کے بھائی محترم جناب چوہدری محمد عبد اللہ خاں صاحب مرحوم اور محترم جناب چوہدری محمد اسد اللہ خاں صاحب حضرت شیخ صاحب کا خاص لحاظ کرتے اور بہت محبت و شفقت سے پیش آتے تھے۔آپ کا حلقہ احباب بھی بہت وسیع تھا۔ایک مرتبہ آپ نے اپنے دیرینہ دوست جناب شیخ دین محمد صاحب سابق گورنرسندھ کو جو سلسلہ احمدیہ کے مخالفوں میں سے تھے چائے کی میز پر کہا کہ شیخ صاحب! میں آپ سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کیا آپ مانیں گے ؟ شیخ صاحب موصوف نے کہا۔شیخ صاحب آپ جانتے ہیں کہ میں باوجود آپ کی جماعت کا مخالف ہونے کے آپ کا ادب واحترام کرتا ہوں اور کبھی میں نے