تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 395 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 395

تاریخ افکا را سلامی ۳۹۵ تفسیر قرآن کے اصول بیان کرنے کے علاوہ آپ نے مخالفین اسلام کے سامنے دین اسلام کی صداقت کے لئے ایسے زیر دست دلائل اور براہین پر مشتمل علم کلام پیش کیا کہ مخالف اُن دلائل کا مقابلہ کرنے سے عاجز آگئے نیز آپ نے اپنے منصب کے عین مطابق زیر دست براہین کے ساتھ عیسائی عقائد کا بطلان ثابت کیا اور ایک نئے انداز میں کسر صلیب کا فریضہ سر انجام دیا۔مثلاً عیسائیوں کا ایک بنیادی عقیدہ کفارہ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ نسل آدم نے ورثہ میں گناہ پایا اور چونکہ وہ اس موروثی گناہ سے نجات نہیں پاسکتی اس لئے خدا نے ”محبت انسانیت کے ناطے اپنے اکلوتے بیٹے کو دنیا میں بھیجا تا کہ وہ صلیب پر اپنی جان دے کر اور لعنتی موت قبول کر کے دنیا والوں کے گناہ اپنے ذمہ لے لے۔آپ نے بائیل ، قرآن کریم، احادیث اور دوسرے تاریخی ذخائر سے اس بات کو ثا بت کیا که قطع نظر اس کے کہ نسل آدم نے گناہ ورثہ میں پایا یا نہیں پایا مسیح خدا کا اکلوتا بیٹا ہے یا نہیں وہ در حقیقت صلیب پر فوت ہی نہیں ہوا کہ اُس کے لعنتی موت مرنے یا نسل آدم کے گناہوں کو اپنے ذمہ لینے کا سوال پیدا ہو۔اس لئے عیسائیوں کے عقیدہ کفارہ کی بنیا دہی غلط ہے۔اسی طرح آپ نے تثلیث اور ابنیت کے عقیدہ کا بطلان بھی ثابت کیا۔آپ کے پیش کردہ یہ دلائل اس قدر زیر دست تھے کہ عیسائی علماء اور پادری ان دلائل کا سامنا کرنے کی ہمت ہی نا پا سکے اور گھبرا کر انہوں نے بطور پالیسی یہ وطیرہ اختیار کر لیا کہ اس بارہ میں احمدیوں سے کوئی بات ہی نہ + کی جائے گی ہے۔جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - غرض اسلام کی صداقت ثابت کرنے اور مخالف اسلام طاقتوں کو پسپا کرنے کے لئے آپ نے جو زیر دست علمی اور روحانی دلائل پیش فرمائے۔موافق اور مخالف سب نے اُن کا اعتراف کیا چنانچہ اخبار وکیل نے آپ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا۔وہ شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جا دو۔وہ شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا۔جس کی نظر فتنہ اور جس کی آوا ز حشر تھی جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار اُلجھے ہوئے تھے جس کی دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں۔وہ شخص جو مذہبی دنیا کے لئے تیں برس تک زلزلہ اور طوفان رہا۔جو شور قیامت ہو کے خفتگان خواب ہستی کو