تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 339 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 339

تاریخ افکا را سلامی ٣٣٩ دونوں مضامین کو قرآن کریم میں یہاں اکٹھا بیان فرما دیا ہے پھر فرمایا تقل سيروا في الْأَرْضِ ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ قُ اے محمد ما مخاطب حضو را کرم ہیں۔محمد کا نام تو ظاہر نہیں فرمایا گیا لیکن مراد یہی ہے کہ اے میرے رسول تو اُن سے کہہ دے، ان کو پیغام پہنچا دے سِيرُ وافي الْأَرْضِ وہ خوب زمین میں سیر کریں اور پھر کر سیاحت کر کے پرانی قوموں کے انجام کا مشاہدہ کریں ثُمَّ انظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ پھر یہ دیکھیں سمجھیں کہ اس سے پہلے تکذیب کرنے والے جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا تھا پھر فرمایا - وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ سُولًا أَنِ اعْبُدُ اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللهِ وَ مِنْهُم مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ المللة فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظروا كيف كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ کہ ہم نے ہر امت میں رسول مبعوث فرمائے تھے اور ان کو یہ پیغام دیا تھا آنِ اعْبُدُوا الله وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو یعنی شیطانی طاقتوں سے الگ رہو فَمِنْهُمْ مِّنْ هَدَى اللَّهُ اُن میں سے بعض وہ تھے جن کو خدا نے ہدایت عطا فرمائی وَ مِنْهُم مِّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الللہ ایسے بھی تھے اُن میں جن پر گمراہی مقدر کر دی گئی جن کا مقدر ہو گئی گمراہی۔حقت کا مطلب ہے لازم ہو گئی۔ایسی تقدیر بن گئی جسے ٹالا نہیں جا سکتا۔فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ پس خوب زمین میں پھر کے سیاحت کر کے دیکھو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہے یا کیا انجام تھا۔پھر بیان فرمایا فَوَيْلٌ يَوْمَذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ پر آج کے دن ہلاکت ہے سب جھٹلانے والوں کے لیے آلذينَ هُمْ فِي خَوْسِ يَلْعَبُونَ " وہ جو اپنی سرکشی اور گمراہی میں بھٹک رہے ہیں۔اس مضمون کو بیان کرنے کے لیے آج میری توجہ ایک رڈیا کے ذریعہ مبذول الانعام :١٢ النحل :٣٧ ٣ الطور : ١٣