تاریخ افکار اسلامی — Page 324
تاریخ افکا را سلامی بریلوی حضرات، فاتحہ خوانی محل ، چہلم، ختم قرآن مجید ، نذرو نیاز اور مزارات پر طرح طرح کے چڑھاوے چڑھانے پر بھی بہت زور دیتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جب نام مبارک لیا جائے تو دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو چوم کر آنکھوں سے لگانے کو ادب و ثواب سمجھتے ہیں۔اسی طرح اذان و نماز کے بعد ذکر جہری اور آج کل اس کے لئے لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کے دلدادہ اور اسے اپنا دینی حق سمجھتے ہیں۔غرض بُت پرست تو میں جو کچھ اپنے بتوں کے استھانوں پر کرتی ہیں وہی کچھ یہ لوگ اپنے بزرگوں کی مزارات پر کرتے ہیں۔روح ایک ہے، صرف نام اور انداز میں فرق ہے یعنی بزرگوں کے بتوں، مجسموں اور ان کی یادگاروں کے سامنے اگر یہ کام کئے جائیں تو یہ شرک ہے لیکن اگر یہی کام مزارات اور خانقاہوں میں سرانجام دیئے جائیں تو عین اسلام ہے۔