تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 302 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 302

تاریخ افکا را سلامی عیسائیوں کے عقائد سے بھی بدتر ہے ، وخدا کو مسیح کا باپ تو کہتے ہیں لیکن اسے مخبل مریم نہیں سمجھتے۔الغرض جہائی اسماء الہی کے تو قیفی ہونے کا قائل نہ تھا بلکہ وہ اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ کے نام گھڑنے اور رکھنے کو جائز سمجھتا تھا۔الْبَهشَمِیہ اور اُس کے نظریات یہ فرقہ ابو ہاشم الجبائی کا پیرو تھا جو ابو علی الجبائی کا بیٹا تھا۔علامہ بغدادی لکھتے ہیں کہ ہمارے زمانہ کے اکثر معتزلہ بھسم ہیں کیونکہ آل بویه کا و زیرا بن العباد المُلَقِّبُ بِالصَّاحِب ابو ہاشم الجبائي کا عقیدت مند ہے اور بھسمی عقائد سے دلچپسی رکھتا ہے اس لئے بمطابق النَّاسُ عَلَى دِينِ ملوكهم دوسرے سر بر آوردہ لوگ بھی اپنے آپ کو ہاشمی کہلانے میں فخر سمجھتے ہیں۔ابو ہاشم کا عقیدہ تھا کہ یر حرم کے عملی ارتکاب کے بغیر بھی انسان مستوجب سزا ہو سکتا ہے۔مثلا ایک شخص نما ز پڑھنے پر قادر تھا سارے وسائل مہیا تھے اور وہ نماز ادا کرنے کا ارادہ کر ہی رہا تھا کہ اجل نے اُسے آلیا تو یہ شخص ترک نماز کی سزا پائے گا کیونکہ قدرت کے باوجود اس نے حکم کی تعمیل نہیں کی۔انی لَمْ يَفْعَلُ مَا أُمِرَ بِهِ مَعَ قُدْرَتِهِ عَلَيْهِ ابو ہاشم کا ایک نظریہ یہ تھا کہ اسباب و شروط بجائے خود عبادت نہیں مثلاً نماز کے لئے طہارت اور وضو شرط ہے لیکن یہ بجائے خود عبادت نہیں کیونکہ اگر کوئی دوسرا کسی کو نہلا دے یا وضو کرا دے تو طہارت حاصل ہو جائے گی۔اگر یہ عبادت ہوتی تو پھر ایسا نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ عبادت میں نیابت درست نہیں۔کام کوئی کرے اور سبکدوش دوسرا ہو جائے، نماز کوئی پڑھے اور ثواب دوسرے کو مل جائے اور اس کا فرض ادا ہو جائے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ ابو ہاشم کا یہ نظریہ بھی تھا کہ اللہ تعالی ساری کائنات کو بیک وقت اور بتمامہ تو فتا کر سکتا ہے لیکن جز و ا ایسا نہیں کر سکتا مثلاً یہ نہیں ہو سکتا کہ زمین و آسمان تو موجود ر ہیں لیکن ان میں سے کوئی ذرہ فتا ہو جائے آئی أَنَّهُ تَعَالَى لَا يَقْدِرُ عَلَى أَنْ يُقْنِيَ مِنَ الْعَالَمِ ذَرَّةً مَعَ بَقَاءِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَ انَّهُ يَقْدِرُ عَلَى إِفْنَاءِ الْعَالَمِ جُمْلَةٌ معتزلہ کے اور بھی کئی ضمنی فرقے ہیں لیکن غیر اہم ہیں کوئی خاص امتیازی خصوصیت نظر نہیں آتی جو قابل بیان ہو گے۔ل الفرق بين الفرق صفحه ۱۳۸ ۱۴۶ ۱۴۷ - الفرق بين الفرق ۱۵۰۷۸