تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 228 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 228

تاریخ افکا را سلامی کیسانیہ فرقہ کے خصوصی نظریات ۲۲۸ کیسانیہ کا ایک گروہ کہتا تھا کہ حمد بن الحنفیہ ” مہدی منتظر ہیں وہ فوت نہیں ہوئے بلکہ رضوی پہاڑ میں پناہ گزیں ہیں۔وہاں شہد اور پانی کے چشمہ سے اپنی خوارک حاصل کرتے ہیں اور ایک شیر اُن کی حفاظت پر مامور ہے وہ اپنے وقت پر ظاہر ہوں گے اور دشمنوں کو ہلاک کریں گے۔ایک کیسانی شاعر کفیر غزہ اس بارہ میں کہتا ہے۔تَغَيَّبَ لَا يُرَى فِيْهِمْ زَمَانًا بِرَضُوى عِنْدَهُ عَسْلٌ وَمَاءُ L یہ بھی کہا گیا ہے کہ حمد بن الحنفیہ کو رضوی پہاڑ میں ان کی بعض غلطیوں کی وجہ سے قید کیا گیا تھا یعنی اللہ کی طرف سے اُن کو یہ سزا دی گئی کیونکہ انہوں نے امام حسین کی شہادت کے بعد یزید کے پاس جا کر معذرت کی تھی اور اُس سے مال ( عطا ) قبول کیا تھا۔اُن کی دوسری غلطی یہ تھی کہ انہوں نے ابن زبیر کا مقابلہ نہ کیا بلکہ ملکہ سے بھاگ کر عبد الملک بن مروان کی پناہ میں آنے کی کوشش کی۔کیسانیہ کا دوسرا گروہ کہتا تھا کہ محمد بن الحنفیہ فوت ہو گئے ہیں اور اُن کے بعد ان کے لڑ کے ابو ہاشم عبد اللہ بطو روصی امام مقرر ہوئے اور پھر انہوں نے اپنی وفات کے وقت محمد بن علی بن عبد اللہ بن عباس کے حق میں وصیت کی اور ان کو اپنا جانشین بنایا۔یہاں سے ہی بنوامیہ کے خلاف چلائی گئی خفیہ تحریک علویوں کے ہاتھ سے نکل کر عباسیوں کے ہاتھ میں آگئی اور بالآخر دولت عباسیہ کے قیام پر منبج ہوئی۔چنانچہ یہ تحر یک جو بنو امیہ کے خلاف شروع کی گئی تھی جب کامیاب ہوئی تو محمد بن علی کے بھائی ہے ابو العباس سفاح اور اُس کی وفات کے بعد ابو جعفر منصور مسند خلافت پر متمکن ہوئے اور دولت عباسیہ میں بھی علوی بدستور زیر عتاب رہے اور اُن پر بڑی سختیاں ہوئیں۔کیسانیہ کے ایک اور گروہ کا دعوی تھا کہ امام ابو ہاشم نے اپنے بعد حضرت جعفر بن ابی طالب کے پڑ پوتے عبداللہ بن معاویہ کو اپنا جانشین بنایا تھا۔چنانچہ عباسیوں کی خفیہ تحریک کے فروغ سے کچھ پہلے الفرق بين الفرق صفحه 28 الفرق بين الفرق صفحه 194