تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 219 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 219

تاریخ افکا را سلامی ۲۱۹ مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے دوبارہ زندہ ہو کر اس دُنیا میں آنے کے عقیدہ کو درست تسلیم کرتے ہیں اور رجعت کے عقیدہ کو مانتے ہیں لے التقيہ۔شیعہ اثنا عشریہ تقیہ کے بھی قائل ہیں۔تقیہ کے معنے یہ ہیں کہ اگر مصلحت کا تقاضا ہو، جان کا خطرہ ہو یا دسمن نقصان پہنچانا چاہتا ہو تو عقیدہ کو چھپالیا اور جو دل میں ہے اُس کے خلاف ظاہر کرنا درست ہے اور بعض اوقات تو ایسا کرنا واجب اور ضروری ہو جاتا ہے۔اس طرز عمل کا جواز حضرت عمار بن یا سر کے ایک واقعہ سے مستنبط ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے۔وہ واقعہ یوں ہے کہ ایک دفعہ مکہ کے کفار نے عمار کو پکڑ کر خوب مارا اور کہا کہ وہ اسلام سے انکار کرے، محمد ﷺ کو گالیاں دے ورنہ اُسے قتل کر دیا جائے گا۔اس سے پہلے وہ عمار کے والد اور والدہ کو قتل کر چکے تھے۔عمار ڈر گئے اور رانہوں نے کفار کا کہنا مان لیا لیکن بہت پچھتائے اور حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر خوب روئے اور معذرت کی آپ نے دریافت فرمایا ”تمہارے دل کی کیا حالت ہے؟ عمار نے عرض کیا دل میں تو پورا پورا ایمان ہے۔مایاتو ایسا ہی آپ نے فرمایا تو پھر فکر کی کوئی بات نہیں اگر وہ دوبارہ پکڑیں تو پھر ایسا ہی کرو اِنْ عَادُوا فَعُدْ آیت کریمہ إِلَّا مَنْ أَكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَيِنَ بِالْإِيْمَانِ سے میں اسی اجازت کی طرف اشارہ ہے۔البداء - شیعہ اثنا عشریہ بداء کے نظریہ کو بھی مانتے ہیں۔بداء کے نظریہ کی تشریح یہ ہے کہ اللہ تعالی ایک فیصلہ فرماتا ہے اور نبی یا امام وقت کو اطلاع دیتا ہے کہ اس فیصلہ کا اعلان کر دو اوردہ اعلان کر دیتا ہے لیکن کسی مصلحت کے تحت اللہ تعالیٰ اپنے پہلے فیصلہ او را رادہ کو بدل دیتا ہے اور اُسے ا منسوخ کر دیتا ہے اور کوئی دوسرا فیصلہ کر لیتا ہے، کو یا اللہ تعالی کے سامنے پہلے فیصلہ کی بجائے ایک نیا فیصلہ آیا اور ایک نئی صورت حال ظاہر ہوئی۔مثلاً حضرت امام جعفر صادق نے با علام الہی اپنے بڑے بیٹے اسمعیل کے حق میں وصیت کی تھی اور کہا تھا کہ میری وفات کے بعد یہ میرا جانشین ہوگا۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھی لیکن بقضائے الہی اسمعیل امام جعفر صادق کی زندگی میں فوت ہو گیا۔کویا خدا نے اپنے پہلے فیصلے کو بدل دیا اور اس کے سامنے یہ آیا کہ اسمعیل کی بجائے امام جعفر صادق کا دوسرا ل اعتقادات الصدوق صفحه ۲۰ - المهدية في الاسلام صفحه -۱۰۵- فرق الشيعة صفحه ۲۹ النحل: ١٠٧ اعتقادات الصدوق صفحه ۴۴ - تصحيح الاعتقاد صفحه ۲۲۹ اصل الشيعة واصولها صفحه ۱۹۳ دعائم الاسلام صفحه ۷۴