تاریخ افکار اسلامی — Page 182
تاریخ افکا را سلامی امام ابن قیم کی کتب IAF جیسا کہ ذکر آچکا ہے امام ابن القیم کثیر التصنیف تھے۔آپ نے بڑی بڑی تعنیم کتابیں لکھیں جن میں سے زیا دہ مشہور یہ ہیں۔اعلام الموقعين عن رب العالمين - التبيان في اقسام القرآن - زاد المعاد في هدى خير العباد (سیرت نبوی کی بہترین کتاب ہے واقعات کے بیان کے ساتھ ساتھ فقہی مسائل اور نتائج کی طرف بھی اشارے کرتے جاتے ہیں اس لحاظ سے آپ کا یہ اندا ز سابقہ لکھی گئی سیرت کی کتابوں سے نرالا ہے )۔شفاء العليل في مسائل القضاء والقدر والحكمة و التعليل۔الطرق الـحـكـميـه في السياسة الشرعيه۔بدائع الفوائد۔كتاب القواعد المشرق الى علوم القرآن وعلم البيان۔الرُّوح۔مدارج السالكين۔الطب النبوى۔هداية الحيارى من اليهود والنصارى مسائل ابن تیمیه علاوہ ازیں اور بھی آپ کی تصنیف کردہ کتابیں ہیں جن میں سے بعض ابھی طبع نہیں ہوئیں۔