تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 146 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 146

تاریخ افکار را سلامی امام مالک کی عظمت امام مالک طویل القامه عظیم الہامہ سفید رنگ، بڑی پُر رعب ، پر کشش اور خوبصورت شخصیت کے مالک تھے۔داڑھی بڑی اور آنکھیں موٹی تھیں۔خوش اطواراور رہن سہن بڑا صاف ستھرا تھا۔اثر ورسوخ اور دینی قیادت کے لحاظ سے آپ نے بڑی کامیاب زندگی بسر کی۔اللہ تعالی نے آپ کو عمر بھی بڑی لیسی دی اور اس کے بہتر استعمال کی توفیق بھی ملی۔آخری عمر میں سَلْسَلُ الْبَول کی تکلیف ہو گئی تھی اور اس وجہ سے آپ ایک لمبا عرصہ تک مسجد نبوی میں بھی نہ جاسکے لے گھر پر ہی درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہتا۔آپ نے اپنی اس تکلیف کا کبھی کسی سے ذکر نہیں کیا تھا۔مسجد میں نہ جانے پر لوگوں نے اعتراض بھی کئے لیکن آپ خاموش رہے۔جب آخری وقت آیا تو آپ نے اپنے اس عذر کا ذکر اپنے خاص شاگردوں سے کیا اور کہا یہ ضروری نہیں کہ ہر ایک کے سامنے اپنی تکلیف کا رونا رویا جائے۔سب نے خدا کے حضور جانا ہے۔اور ہر ایک اُسی کے سامنے جواب دہ ہے۔آخر عوارض طبیعی نے کمزور کر دیا بیماری آخری گھڑی کو قریب لے آئی اور علم و عمل کا یہ آفتاب اپنے زمانہ کا عظیم دینی قائد ۱۷۹ھ میں چھیاسی سال کی عمر میں اپنے مولیٰ کے حضور حاضر اھ ہوگیا فَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ کے جنازہ میں شامل ہونے کے لئے سارا مدینہ اُٹھ پڑا۔ایسا ایک عرصہ کے بعد ہوا۔کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد ایسا ماتمی اجتماع کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی۔كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ ويَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَ الْإِكْرَامِ - 1 قیل مدته خمس و عشرون سنة۔مالک بن انس صفحه ۲۸۴۰۲۸۳