تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 123 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 123

تاریخ افکا را سلامی IFF ترکوں کی عثمانی حکومت حنفی المذہب تھی۔ان کی وجہ سے بھی حنفی مذہب کو خوف فروغ ملالے حضرت امام ابو حنیفہ کی سیرت کے بعض حسین پہلو حضرت امام ابو حنیفہ کسی اختلافی معاملہ میں بات کرنے کا بڑا حسین سلیقہ اختیار کرتے تھے۔آپ کی کوشش ہوتی کہ بات واضح بھی ہو جائے اور کسی کا دل بھی نہ دکھے۔آپ نے اس انداز کی ایک بہت عمدہ مثال بیان کی ہے۔آپ نے فرمایا اگر ایک سفید کپڑے کے بارہ میں چار آدمی اختلاف کریں۔ایک کہے اس کا رنگ سرخ ہے، دوسرا کہے مجھے تو یہ سیاہ نظر آتا ہے، تیسرا بولے یہ تو سبز ہے تو چو تھا جو حقیقت سے واقف ہے اور جانتا ہے کہ کپڑا تو سفید ہے اور یہ تینوں محض ضد میں آکر اور رنگ بتا رہے ہیں۔اسے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ تم تینوں غلط کہہ رہے ہو بلکہ یہ کہنا چاہے کہ جہاں تک مجھے نظر آتا ہے یہ کپڑا اسفید ہے۔امام ابو حنیفہ بڑے صفائی پسند تھے ، بڑا اچھا صاف ستھرا لباس خود بھی پہنتے اور دوسروں کے لئے بھی یہی پسند کرتے کہ وہ صاف ستھرے رہیں۔آپ کی خدمت میں کچھ صاحب علم لوگ حاضر ہوئے۔ان میں سے ایک شخص کے کپڑے پھٹے پرانے اور میلے کچیلے تھے۔بات چیت کے بعد جب وہ لوگ جانے لگے تو آپ نے میلے کپڑوں والے دوست سے کہا آپ تھوڑی دیر کے لیے ٹھہریے جب سب لوگ چلے گئے تو آپ نے اس شخص کو ہزار درہم دیئے کہ وہ عمدہ نئے کپڑے خرید کر استعمال کرے۔اس شخص نے عرض کیا میں تو کھانا پیتا دولت مند آدمی ہوں، مجھے ایسی کسی مدد کی ضرورت نہیں۔آپ نے فرمایا اللہ کے بندے جب خدا نے آپ کو رزق دیا ہے اور خوشحال بنایا ہے تو تمہیں خدا تعالیٰ کی اس نعمت کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے اور اس کے فضل کا اظہار بھی ہونا چاہیے اس طرح میلے کچیلے پھٹے پرانے کپڑے پہنا تو ناشکری کی بات ہے اور وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِث کے خلاف ہے اور اس حدیث کے بھی خلاف ہے جس میں ہے کہ اللہ تعالی کے فضل کا اظہار بھی ہونا چاہیے۔L الاسلام والحضارة العربية جلد۲ صفحه ۶۸ محاضرات صفحه ۱۵۶ کے ابو حنیفه صفحه ۵۱